سیدہ فاطمہ موسوی نے آغا سید باقر الحسینی کی زیرِ نگرانی جاری فیالونگ واٹر ڈائی ورژن پروجیکٹ کو ایک اہم، عوام دوست اور دیرپا فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے آغا باقر الحسینی اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر و ویمن ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ موسوی نے امامیہ مرکز سکردو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر اور کابینہ اراکین سے تفصیلی ملاقات کی۔ سیدہ فاطمہ موسوی کی امامیہ مرکز آمد پر علمائے کرام نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مشیر کے اہم منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر و نائب امام جمعہ و الجماعت آغا سید باقر الحسینی، نائب صدر شیخ شرافت، نائب صدر شیخ ذوالفقار انصاری اور سیکریٹری نشر و اشاعت آغا زمانی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انجمنِ امامیہ بلتستان کے ذمہ داران نے سکردو شہر اور گرد و نواح میں جاری شدید بجلی بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ پیش کیا اور بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے نئے توانائی منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

علمائے کرام نے اس امر کی نشاندہی کی کہ بجلی کا بحران عوامی زندگی، تعلیمی سرگرمیوں اور معاشی امور پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جس کا فوری اور دیرپا حل ناگزیر ہے۔ اس موقع پر سیدہ فاطمہ موسوی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ علمائے کرام اور عوام کے مطالبات نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان تک پہنچائیں گی تاکہ بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ سیدہ فاطمہ موسوی نے آغا سید باقر الحسینی کی زیرِ نگرانی جاری فیالونگ واٹر ڈائی ورژن پروجیکٹ کو ایک اہم، عوام دوست اور دیرپا فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے آغا باقر الحسینی اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کی زرعی اور معاشی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے بھی وہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی سب سے اہم آئینی اور اخلاقی ذمہ داری گلگت بلتستان میں شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اہل، باکردار اور عوامی مسائل سے باخبر نمائندوں کا انتخاب کریں کیونکہ جب مخلص اور باصلاحیت افراد اسمبلی تک پہنچیں گے تو عوامی مسائل زیادہ مؤثر انداز میں حل ہوں گے اور گلگت بلتستان میں ترقی کا عمل مزید تیز اور پائیدار ہو سکے گا۔ سیدہ فاطمہ موسوی نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کو علماء کرام اور دینی قیادت کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، اتحاد بین المسلمین، امن و امان اور باہمی بھائی چارے کے فروغ میں بلتستان بالخصوص امامیہ مرکز کے علماء، علامہ شیخ حسن جعفری، آغا سید باقر الحسینی اور دیگر علمائے کرام کا کردار نہایت مثالی اور قابلِ تقلید ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اس مثالی ماحول کو پورے گلگت بلتستان میں فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آغا سید باقر الحسینی سیدہ فاطمہ موسوی نے امامیہ بلتستان کے گلگت بلتستان انہوں نے پیش کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال