بلوچستان کے کھیل کے میدان ایک بار پھر آباد ہونے لگے ہیں اور صوبے میں فٹبال سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے 63 فٹبالرز کی بین الاقوامی معیار کی تربیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 12 خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت 6 رکنی غیر ملکی کوچنگ ٹیم کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں آل بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کا دنگل، خواتین کھلاڑی پہلی بار شریک

کوچنگ ٹیم جدید اور پروفیشنل ٹریننگ سیشنز کے ذریعے نوجوان فٹبالرز کی فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی معیار تک لے جانے میں کردار ادا کرے گی۔

غیر ملکی کوچز کی نگرانی میں ہونے والی یہ تربیت کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت، جسمانی فٹنس اور کھیل کی سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے کھیل کے میدانوں میں ایک بار پھر رونق لوٹ رہی ہے، جو صوبائی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

انہوں نے کہا کہ جدید تربیتی سیشنز سے کھلاڑیوں کے حوصلے، اعتماد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ صوبے کا مثبت تشخص اجاگر ہو اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان فٹبال کھیل کوئٹہ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان فٹبال کھیل کوئٹہ میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم