ایک پاکستانی فوجی کا بیٹا بنگلہ دیش میں کیسے جیت گیا؟ بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی شاندار کامیابی نے خطے میں سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پارٹی کے صدر اور نئے وزیر اعظم منتخب ہونے والے جناب طارق رحمان نے 300 میں سے تقریباً 210 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی، جو ملکی جمہوری نظام کے لیے خوش آئند ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنی پالیسیوں اور موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کرے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، یہ کامیابی نہ صرف بی این پی کی مضبوطی کا مظہر ہے بلکہ اس سے بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
طارق رحمان 20 نومبر 1965ء کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اور کالج کی تعلیم ڈھاکہ سے حاصل کی اور بعد میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن کیا۔ ان کی سیاسی اور سماجی سمجھ بوجھ کا آغاز نوجوانی سے ہی تھا، اور وہ اپنی تعلیم کے دوران ہی ملکی و عالمی امور میں دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کے والد ضیاء الرحمان پاک فوج کے ایک ممتاز افسر رہے، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں حصہ لیا اور اپنی بہادری کے اعتراف میں ہلال جرات سے نوازے گئے، تاہم 1971ء میں مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کے بعد وہ بنگلہ دیش میں شامل ہو گئے اور بعد میں 1977ء میں بنگلہ دیش کے صدر بنے۔ والدہ خالدہ ضیاء بھی دو مرتبہ وزیر اعظم رہ چکی ہیں، 1991ء سے 1996ء اور 2001ء سے 2006ء تک، اور ملکی سیاست میں ان کا اثر طارق رحمان کی قیادت میں بھی واضح رہا ہے۔
طارق رحمان نے 1994ء میں ڈاکٹر زبیدہ رحمان سے شادی کی، جو بنگلہ سول سروس کی اہلکار ہیں، اور ان کی بیٹی ضائمہ رحمان وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ طارق رحمان نے اپنی زندگی کے ابتدائی 17 سال بیرونِ ملک گزارے، کیونکہ ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات تھے اور ملک میں موجود ہوتے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ تاہم وہ اس عرصے میں بھی سیاسی اور قانونی تعلیم و تربیت حاصل کرتے رہے اور اپنے مستقبل کے لیے مضبوط بنیادیں تیار کیں۔
پارٹی کی شاندار جیت کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام اور قومی ترقی کے نئے دور کے امکانات روشن ہیں۔ ان کی حکومت اقتصادی ترقی، سماجی انصاف اور عوامی فلاح کے شعبوں میں اہم اقدامات کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی، کیونکہ طارق رحمان کی سیاسی بصیرت اور تاریخی تعلقات کی بنیاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنا سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش میں بنگلہ دیش کے
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔