data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بے حرمتی کی،اتوار کو جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس میں دن بھر جھڑپیں جاری رہیں ،باغ جناح اور اطراف میں موجود کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کے جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا، اس کے بعد خیبرپختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھرمیں پہنچائیں گے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے نکل کرثابت کیا قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے جو سوچ رہے تھے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائیگی وہ آج آکردیکھ لیں۔جس دن عمران خان نے پیغام دیا عوام تیار ہے نکلیں گے کراچی عوام نے آج ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہوسکتا ہے۔آج لاکھوں کا مجمع کراچی کی عوام نے ثابت کیا ہے کراچی کی نمائندہ جماعت پی ٹی آئی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بے حرمتی کی، پیپلز پارٹی نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کردیا، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے،عوام سندھ حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوام ڈی چوک جانے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظارہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ قوم کے لیڈر کوبلاجوازجیل میں رکھیں۔ جب بھی عمران خان کا حکم ہوگا ہم ویسا کریں گے۔سندھ کی ہونے والی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی۔ہمارا راستہ روکا نہیں جاسکتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سندھ حکومت نے کا کہنا تھاکہ سہیل ا فریدی عوام نے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن