Jasarat News:
2026-07-24@03:38:51 GMT

اسرائیلی شہریوں کا نیتن یاہو کی حکومت کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260712-01-21

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم پر اپنے ہی لوگ سوال اٹھانے لگے، تل ابیب میں ہزاروں صیہونی شہری نیتن یاہو کی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے تل ابیب کی سڑکوں پر حکومت کی تبدیلی کے حق میں نعرے بازی کی، مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات پر آزاد تحقیقاتی کمیشن کے
قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی عوام وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور سیاسی فیصلوں سے نالاں ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدلیہ کی آزادی کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی طاقت کو مضبوط بنائیں، اور عدالتیں ان کے خلاف مقدمات میں ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔ کئی احتجاجیوں، خاص طور پر یرغمالیوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکومت غزہ کی جنگ میں ناکام ہے اور احاطے میں قابو پانے یا یرغمالیوں کو آزاد کروانے میں مؤثر کردار نہیں ادا کر رہی، وہ چاہتے ہیں کہ نیتن یاہو ایسی ڈیل تک پہنچیں جس سے ہر ممکنہ طریقے سے یرغمالیوں کی رہائی ہو۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل