ایران میں احتجاج جاری: امریکا اور اسرائیل فسادات کرا رہے ہیں، عوام دور رہیں، صدر مسعود پزشکیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنے ذاتی مفادات کے لیے ایران میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فسادیوں اور دہشتگردوں سے دور رہیں اور امن قائم رکھنے میں مدد کریں۔
صدر پزشکیان نے کہاکہ ایرانی عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ حکومت انصاف قائم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہے، اور فسادیوں کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی صدر کے حالیہ قوم سے خطاب کے نکات ایرانی سفارتخانے نے جاری کیے ہیں، جن میں بتایا گیا کہ حکومت عوامی مشکلات کم کرنے اور ملک میں استحکام قائم رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
صدر نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن کے لیے متحد ہوں اور فسادات کے خلاف کھڑے ہوں۔
انہوں نے امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اور دیگر مقامات پر کیے گئے اقدامات پر شرمندگی محسوس کرنے کا مشورہ دیا۔
صدر پزشکیان نے کہاکہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے اور کوئی بھی بدامنی یا قتل و غارت گری نہ کرے، جبکہ حکومت بدعنوانی کی جڑوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہرے 14 روز سے جاری ہیں اور ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے امکان پر سنجیدہ غور شروع کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو فوجی آپشنز پر بریفنگ دی جا چکی ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا، جبکہ خطے میں کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیل نے بھی سیکیورٹی الرٹ کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل امریکا انتشار ایرانی صدر مسعود پزشکیان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان وی نیوز ایران میں کے لیے
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔