قانون شکنی کی کسی سیاسی جماعت یا گروہ کو اجازت نہیں، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)میئر کراچی مرتضٰی وہاب نےکہاپی ٹی آئی کو نہیں،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہا،کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے تقریب سےخطاب میں کہا سہیل آفریدی جہاں گئے سو یا دو سو لوگ استقبال کرتے نظر آئے مہمان نوازی کرکے خیبرپختونخوا کےعوام کومحبت کا پیغام دیا ہے،پیپلزپارٹی رواداری کو فروغ دینا چاہتی ہے،رواداری کا یہ مطلب نہیں آپ قانون ہاتھ میں لیں،کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
مرتضٰی وہاب نےکہا سیکیورٹی مہیا کرنے کےلیےکرکٹ کھیلنےوالوں کو ہٹایا گیا تھا، پہلے بھی خودکش بمبار اس طرح کی سرگرمیوں کو نشانہ بناچکےہیں،سہیل آفریدی ہمارا مہمان ہے سیکورٹی فراہم کرنا ذمہ داری ہے،سڑک بلاک کرنے کے ہرگز ہم حامی نہیں ہیں، باغ جناح چھوڑو،کے ایم سی کے کسی چھوٹے گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرو۔
میئرکراچی نےمزیدکہامیں کراچی کی ترجمانی کرتا ہوں تو نوٹس جاری ہو جاتا ہے،مسئلہ یہ ہے لیڈران جب اپوزیشن میں ہوتےہیں کچھ کہتے ہیں، پر امید ہوں شہباز صاحب اس شہر سے کیے گئے وعدے وفا کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :