لاہور(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا ہے۔ مال بردار گاڑیاں اوورلوڈنگ سے گریز کریں۔ ٹرانسپورٹرز کے مسائل اورانہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک بھر میں مال بردار گاڑیاں شہروں میں لوگوں کی ضروریات زندگی کی اشیا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل کرنا ہر ٹرانسپورٹر کی ذمہ داری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مال بردار گاڑیاں شہروں میں داخلے کے وقت کی پابندی کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو چاہئے کہ وہ قانون کے مطابق اپنی گاڑیوں پر سامان لوڈ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر ٹرانسپورٹ الائنس کے نمائندوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹر کروڑوں روپے کا ٹول ٹیکس دے کر حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں۔ غیر قانونی اور بلا جواز جرمانوں سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔نمائندوں نے کہا کہ گڈٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے گڈٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے کہا کہ

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن