فری ڈیجیٹل ٹریننگ اور ماہانہ وظیفہ، مریم نواز نے خواتین کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
مریم نواز ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت پنجاب کی تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے اور پروگرام کے راؤنڈ 3 کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق یہ پہلا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ہے جو خاص طور پر تعلیم یافتہ دیہی خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے بامعنی کیریئر بنا سکیں اور اپنے ہنر کو بڑھانے کے لیے ضروری تربیت، رہنمائی اور اوزار حاصل کریں۔
شرکت کرنے والی خواتین کو 6 ماہ تک انسٹرکٹر کی زیر نگرانی تصدیق شدہ ڈیجیٹل تربیت دی جائے گی۔
اس کے ساتھ خواتین کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور 7 ہزار روپے کا انٹرنیٹ اور ڈیوائس الاؤنس بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کے پاس کامیابی کے تمام وسائل موجود ہوں۔
پروگرام میں حصہ لینے کے لیے خواتین کے پاس کم از کم 16 سالہ تعلیم ہونی چاہیے، عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور وہ دیہی پنجاب کی رہائشی ہونی چاہییں۔
انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے، جبکہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خوشخبری فری ڈیجیٹل ٹریننگ مریم نواز وظیفہ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فری ڈیجیٹل ٹریننگ مریم نواز وظیفہ وی نیوز خواتین کو کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔