ڈسٹرکٹ بار ملتان کی نومنتخب صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین اور نوجوان وکلا کے بہت سے مسائل ہیں جو حل کرنا ان کا عزم ہے، نوجوانوں کے لیے سکالرشپ اور خواتین کے لیے بہترین ماحول کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گی۔ وکلاء کا پارکنگ پلازہ ابھی چھوٹا ہے اسے مزید بڑھانا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی تاریخ میں پہلی بار منتخب خاتون صدر سیدہ بشری نقوی نے کہا کہ بار سے کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواتین اور نوجوان وکلا کے بہت سے مسائل ہیں جو حل کرنا ان کا عزم ہے۔ نوجوانوں کے لیے سکالرشپ اور خواتین کے لیے بہترین ماحول کی دستیابی بھی یقینی بنائیں گے۔ وکلا کا پارکنگ پلازہ ابھی چھوٹا ہے اسے مزید بڑھانا ہے جبکہ نئے جوڈیشل ٹاور کی تکمیل کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔ وکلا اور کالے کوٹ کے تقدس کے لیے ہر مثبت قدم اٹھائوں گی۔ بار اور بینچ کو ساتھ لے کر چلیں گی تاکہ عوام تک سستا انصاف فراہم ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن میں اپنی کامیابی کے فوری بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ بار کے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کیا جائے۔ کالے کوٹ کی تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ڈسٹرکٹ بار اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔ بزرگ وکلا کے لئے پنشن کا انتظام کریں گے۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار