وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں صحت کے شعبے میں ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے پنجاب کے ہر ضلع میں جدید ترین کارڈیک کیتھ لیب قائم کرنے کے ویژن کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد دل کے مریضوں کو ان کے اپنے اضلاع میں بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جھنگ، میانوالی اور اوکاڑہ میں کارڈیک کیتھ لیبز کو جلد فعال کر دیا جائے گا، جبکہ فیز ٹو کے تحت بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جدید کیتھ لیبز قائم کی جائیں گی۔ کیتھ لیبز میں انجیوگرافی، انجیو پلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی جیسی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق کیتھ لیب کے قیام سے 60 سے 90 منٹ کے اندر ہسپتال پہنچنے والے مریض کی جان بچانا ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں اگر مریض 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچ جائے تو اس کی جان بچائی جا سکتی ہے اور اب مریضوں کو ہارٹ اٹیک کی ایمرجنسی میں دور دراز بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی کارڈیالوجی سنٹرز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹس اور تربیت یافتہ عملے کی تعیناتی کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ کیتھ لیب میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹروں کے لیے خصوصی پے پیکیج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں قائم ہونے والی اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک کیتھ لیبز میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کیا جائے گا۔ جدید علاج سے دل کی بیماریوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے بھی بچاؤ ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر کیتھ لیبز کے قیام سے ہیلتھ کیئر سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی اور بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم ہوں گی اور دل کے مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اور بہترین علاج کی سہولت اس کی دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف کیتھ لیبز

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا