سندھ حکومت کا جمہوریت دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مہمان نوازی کے دعوے بے نقاب ہوگئے، راستے روکنا فسطائی طرز عمل ہے، تاہم جبر کے ہتھکنڈوں سے عوام کو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی تحریک روکی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے باغ جناح میں شیڈول جلسے سے متعلق پارٹی کے جاری بیان میں سندھ حکومت کی مذمت کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے، تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ حکومت پر اس حوالے سے رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، اب ترجمان پی ٹی آئی نے اس حوالے سے ردعمل جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کے اقدامات کو جمہوریت دشمن قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے جاری بیان میں کہا گیا کہ مزار قائدؒ پر اجتماع میں سیاسی اسیران کی رہائی اور آئین کی بالادستی کا اعلان ہوگا، عدلیہ کی آزادی اور آزادی اظہار کے دفاع کیلئے عوام سڑکوں پر ہوں گے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس میں رکاوٹیں ڈالے جانے پر اس کا جمہوریت دمشن چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں پارٹی کی پُر امن جمہوری سرگرمیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور وفد کا حیدرآباد میں تاریخی استقبال ہوا، لیکن وہاں سے کراچی واپسی پر پی ٹی آئی کے قافلے کو موٹر وے پر مختلف مقامات پر روکا گیا اور رکاوٹوں کے باعث دو گھنٹے کا سفر 8 گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ باغ جناح میں جلسے کیلئے این او سی غیر معمولی تاخیر سے جاری کی گئی، تاہم این او سی ملنے کے بعد باغ جناح میں تیاریاں جاری تھیں کہ پولیس نے تشدد کیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی اور جعلی اعلانات کی مذمت کرتے ہیں، مہمان نوازی کے دعوے بے نقاب ہوگئے، راستے روکنا فسطائی طرز عمل ہے، تاہم جبر کے ہتھکنڈوں سے عوام کو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ ہی تحریک روکی جا سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ حکومت پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔