وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نئے صوبوں کیلئے تحریک شروع کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز

کامونکی(آئی پی ایس )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کامونکی میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے تحریک شروع کرنی ہے۔ ملک کے مسائل کا حل زیادہ صوبوں میں ہے۔ ہم صوبوں کے نام تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ نئے صوبوں کے حوالے سے ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں نے حمایت کی ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کے پنجاب اتنا بڑا صوبہ ہے اور صرف ایک ہائیکورٹ ہے۔ بلوچستان میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلیے 1000 کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنی اس تجویز کو دہرایا کہ پنجاب میں جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب بن سکتا ہے۔ اسی طرح سندھ میں بھی ان ہی ناموں سے تین صوبے بن سکتے ہیں جب کہ کے پی اور بلوچستان میں بھی اسی طرح انتظامی یونٹ کے طورپر مزید صوبے بنائے جا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے سندھ حکومت کے نئے صوبوں پر اعتراض کے حوالے سے کہا کہ آپ کے پاس سندھ میں حکومت ہے، تو نئے صوبوں کے بعد ایک کی جگہ 4 وزیر اعلی بنا لو، مگر مسائل تو حل کرو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی،باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زیر حراست کراچی،باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراو، پولیس کی شیلنگ، متعدد کارکن زیر حراست سال 2025میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے، رپورٹ جاری کسی بھی خارجی قوت کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، ایرانی صدر وزیراعظم کا دسمبر 2025میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار تشکر اسلام کی بقا آسائشوں میں نہیں، آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے، مولانا فضل الرحمان پاک نیوی کے بیڑے کا سلطان قابوس بندرگاہ کا دورہ، مشترکہ مشق میں حصہ لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحریک شروع کرنے کا عندیہ عبدالعلیم خان نئے صوبوں کے کے حوالے سے وفاقی وزیر

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا