data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے ملک بھر میں شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے بعد ایرانی فوج نے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے قومی مفادات، اسٹریٹجک انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کا ہر صورت دفاع کرے گی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل اور دشمن دہشت گرد گروہوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں بدامنی پھیلانے اور عوامی تحفظ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، فوج، اسلامی ریولوشنری گارڈ کور (IRGC) اور دیگر مسلح افواج دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مظاہروں کے دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے،  یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے گئے ہیں، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تہران، رشت، تبریز، شیراز، کرمان اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور بعض مقامات پر سابق بادشاہت کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،مہنگائی، ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اب تک 51 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں،  اب تک 200 سے زائد ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں “ہنگامہ آرائی کے رہنما” قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انٹرنیٹ بندش کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے کیا گیا ہے،اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی بنیادی انسانی حقوق ہیں۔

ایران کے اٹارنی جنرل محمد موحدی آزاد نے سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مظاہروں میں حصہ لینے والوں کو خدا کے دشمن تصور کیا جائے گا، جو ایرانی قانون کے تحت موت کی سزا کے مترادف ہے۔ ادھر اسلامی ریولوشنری گارڈ کور (IRGC) نے بھی اعلان کیا ہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کی کامیابیاں اور ملکی سلامتی ان کی ریڈ لائن ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیا ہے گیا ہے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی