Jasarat News:
2026-07-24@01:36:16 GMT

کراچی سمیت کئی شہروں میں 22 جنوری کو بارش کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:ں محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ 22 جنوری کو سندھ میں داخل ہونے کا امکان رکھتا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد اضلاع میں بارش اور گرج چمک کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی سسٹم کے زیرِ اثر جامشورو، دادو، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد میں جمعرات کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ درجۂ حرارت میں بھی کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمے کے مطابق صوبے کے وسطی اور زیریں علاقوں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں، جو مقامی سطح پر موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔

 محکمۂ موسمیات کے مطابق ادھر بالائی سندھ کے مختلف اضلاع بھی اس موسمی نظام سے متاثر ہو سکتے ہیں، شہید بینظیرآباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی 22 جنوری کو ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، تاہم بارش کی مقدار محدود رہنے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کے باعث کراچی میں 22 جنوری کو ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے، ساحلی شہر میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ اور موسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کی جا سکتی ہے، جبکہ شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا امکان جنوری کو سکتی ہے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری