پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس جمعرات کو طلب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس میں ٹیموں کے انتخاب سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کا یہ اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں نئے سیزن کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔
پی ایس ایل حکام اب اعلان کریں گے کہ 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے لیگ کا آغاز کرنے کے حق میں ہیں ۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ کار اور ان کے پیسوں میں اضافہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔
نئے فنانشل ماڈل سمیت دوسرے اہم معاملات پر بھی مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں پی ایس ایل شیڈول پر بھی بات ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی