پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر،بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینگے ‘ وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/مظفرآباد (خبر ایجنسیاں)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔یہ دن مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورے پاکستان نے یک زبان ہو کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔وزارت امور کشمیر کے زیراہتمام چائنہ چوک سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزراء ، مذہبی و سیاسی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھے والے افراد نے شرکت کی۔کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی، جبکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز منعقد کئے جا رہے ہیں، جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کرائی گئی۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارت جس زبان میں بات کرے گا، پاکستان اسی زبان میں جواب دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی گئی جسے وہ نسلوں تک یاد رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے آزاد کشمیر پہنچے ہیں، پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام روزانہ دنیا کو اپنی جدوجہد کی سچائی دکھا رہے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی جماعت کی حکومت ہو، وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ تعاون کرے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تحریک آزادی کے شہدا کو قوم سلام پیش کرتی ہے، کشمیر کی آزادی پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی اور پراکسی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں تاہم بھارت جس محاذ پر بھی جارحیت کرے گا، اسے اسی محاذ پر بھرپور اور یادگار جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا، اس بدترین شکست کے بعد بھارت سفارتی محاذ پر بھی ناکام ہوچکا ہے۔انہوں نے یہ بھیکہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی دراصل کشمیری عوام کی بھی فتح ہے، جس سے کشمیر کاز ایک بار پھر عالمی سطح پر پوری قوت کے ساتھ اجاگر ہوا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارت کے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دے اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر امن صرف برابری اور انصاف کی بنیاد ہی پر قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی اتحاد اور اتفاق کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو بھی دہرایا اور غزہ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری عوام نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔