اسلام آباد:

پاکستان نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا صدارت سنبھالنے کا بعد کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل تعاون، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل شمولیت اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کو فروغ دے گا۔

یہ موقع ڈی سی او کی پانچویں جنرل اسمبلی کے دوران کویت میں منعقدہ رسمی تقریب میں آیا جہاں 16 ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعرات کو یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او کے قیام کا مقصد ڈیجیٹل معیشت، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ڈیٹا گورننس کے فروغ کے لیے ممبر ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

پاکستان کی صدارت کے دوران یہ تنظیم ڈیجیٹل تعلیم، محفوظ آن لائن ماحول اور ٹیکنالوجی میں شمولیت پر خاص توجہ دے گی۔

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت میں ڈی سی او نوجوانوں، خواتین اور تمام ممبر ممالک کے لیے ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد یقینی بنانے پر کام کرے گا، یہ قدم پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل مباحثوں میں ایک مضبوط نمائندہ کے طور پر اجاگر کرے گا اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی سطح پر تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈی سی او

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم