دوست ممالک کی افواج کے درمیان ملٹری تعاون، پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں 9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے 2026 کے تحت پیٹرولنگ مشق کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان تعاون بڑھانا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 9 ویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2026 کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی اور ان مقابلوں کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری تعاون بڑھانا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا آغاز ہوا، پاک فوج کے ایک سینئر افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مقابلے میں 19 دوست ممالک کی مجموعی طور پر 24 بین الاقوامی ٹیمیں اور فوجی مبصرین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مقابلے میں شرکت کرنے والے ممالک میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان جبکہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ بطور مبصر شرکت کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی 16 ملکی ٹیمیں اور پاک فضائیہ کے مبصرین بھی حصہ لے رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن کے لیے مخصوص اور ٹاسک پر مبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے، جو پاکستان میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے، یہ مشق جسمانی و ذہنی صحت اور فوجی مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کی متقاضی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ مقابلے قریب قریب حقیقی آپریشنل ماحول میں چیلنجنگ حکمت عملی کے مشنوں کو انجام دیتے ہوئے تیزی سے فیصلہ سازی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، مشق کا مقصد ٹیم اسپرٹ کے ذریعے استقامت کو فروغ دینا ہے، یہ مقابلہ جدید نظریات اور بہترین طریقوں کے باہمی اشتراک کے ذریعے شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بنیادی فوجی صفات کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل افواج کے درمیان دوست ممالک کی آئی ایس پی آر ٹیم اسپرٹ آرمی ٹیم
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔