پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان کی جانب سے صدارت سنبھالی۔کویت میں ڈی سی او کی پانچویں جنرل اسمبلی ہوئی جس میں 16 ممالک کے اعلی حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آرگنائزیشن کا صدر منتخب ہونا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور سکلزڈویلپمنٹ کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، فورم کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو نئی وسعت ملی ہے، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اعلی سطح روابط اہمیت کے حامل ہیں۔
وزیرآئی ٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل تعاون، سائبر سکیورٹی اور اے آئی میں عالمی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، ڈیجیٹل تعلیم اور محفوظ آن لائن ماحول ترجیحات میں شامل ہیں۔وزارت آئی ٹی کے مطابق نوجوانوں اور خواتین کو ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد دلانے پر زور دیا جائیگا، پاکستان عالمی ڈیجیٹل مباحثوں میں مضبوط کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کوشاندار سلامی پیش کی ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم شہباز شریف 13سے 15فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کرینگے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 28معاہدوں ، مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ڈبلیو ڈبلیو آئی یادگار کی مسماری کا دعوی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، سی ڈی اےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آرگنائزیشن کا صدر منتخب
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔