Islam Times:
2026-07-24@01:50:43 GMT

امریکا روس جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ ختم

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

امریکا روس جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ ختم

واضح رہے کہ اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی، جسے نیو اسٹارٹ بھی کہا جاتا ہے امریکا اور روس کے درمیان 2010ء میں طے پایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے والے آخری معاہدے کی میعاد ختم ہو گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور روس کے مابین جوہری ہتھیاروں کا معاہدہ ختم ہونے سے دنیا میں نئی اسلحہ دوڑ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا روس جوہری معاہدہ، نیو اسٹارٹ کی میعاد ختم ہونا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا روس کے ساتھ اسٹریٹجک استحکام پر بات چیت دوبارہ شروع کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کے خاتمے کو عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک نہایت سنگین لمحہ قرار دیتے ہوئے امریکا اور روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلا تاخیر کسی متبادل فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔ واضح رہے کہ اسٹریٹجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی، جسے نیو اسٹارٹ بھی کہا جاتا ہے امریکا اور روس کے درمیان 2010ء میں طے پایا تھا۔ یہ معاہدہ ان چند اہم عالمی معاہدوں میں شامل تھا جن کا مقصد تباہ کن جوہری جنگ کو روکنا تھا۔ معاہدے کے ختم ہونے کے ساتھ ہی واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اسلحہ کنٹرول کے اس تعاون کا بھی عملی طور پر خاتمہ ہو گیا ہے، جس نے سرد جنگ کے اختتام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے لیے تعینات اسٹریٹجک جوہری وارہیڈز کی حد 1 ہزار 550 مقرر تھی، جبکہ ڈیٹا کے تبادلے، پیشگی اطلاعات اور سائٹ پر معائنوں جیسے شفافیت کے اقدامات بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکا اور روس کے نیو اسٹارٹ کے درمیان

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل