خیابان اتحاد پر نصب ڈیجیٹل اسکرینز ہیک ہونے کا واقعہ، غیر اخلاقی مواد چلایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں واقع خیابانِ اتحاد روڈ پر بدھ کے روز اس وقت تشویش پھیل گئی جب سڑک کنارے نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا۔
واقعہ چند لمحوں کے لیے پیش آیا مگر شہریوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھ لیا۔
ذرائع کے مطابق خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب اسکرینز پر اچانک نامناسب مناظر چلنے لگے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ واقعے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متنازع ڈیجیٹل اسکرینز کو بند کردیا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ڈی ایچ اے کی دیگر اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز بھی عارضی طور پر بند کردی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور این سی سی آئی اے کے ساتھ سائبر کرائم یونٹ تکنیکی شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ تفتیشی اداروں کے مطابق ہیکنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔