کیا آپ بھی بچوں کو کھانا کھلاتے وقت موبائل دیتے ہیں؟ یہ عادت بچوں کی خاموش دشمن ہے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گھریلو ماحول میں بچوں کو بہلانے، خاموش رکھنے یا آسانی سے کھانا کھلانے کے لیے موبائل فون تھما دینا ایک عام عمل بنتا جا رہا ہے، ماہرینِ صحت اور ماہرینِ نفسیات نے اس رجحان کو بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی زندگی کے ابتدائی برس نہایت اہم ہوتے ہیں، جن میں دماغ، زبان سیکھنے کی صلاحیت اور جذباتی توازن تیزی سے نشوونما پاتا ہے۔ اگر اس حساس دور میں بچے کو اسکرین کا عادی بنا دیا جائے تو اس کے منفی اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ بظاہر موبائل اسکرین بچے کو پرسکون رکھتی ہے، ضد کم ہو جاتی ہے اور والدین کو وقتی سہولت ملتی ہے، مگر یہی سہولت بچے کی قدرتی سیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
ماہرین اطفال کے مطابق کھانے کے دوران موبائل دینے سے بچے کی توجہ خوراک کے ذائقے، مقدار اور جسمانی اشاروں سے ہٹ جاتی ہے، جس کے باعث وہ بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساس کو پہچان نہیں پاتا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف غیر صحت مند کھانے کی عادت پیدا ہوتی ہے بلکہ مستقبل میں موٹاپے اور ہاضمے کے مسائل کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نفسیات نے خبردار کیا ہے کہ اسکرین کے منفی اثرات فوری طور پر سامنے نہیں آتے بلکہ آہستہ آہستہ بچے کی بولنے کی رفتار، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت، نیند کا معیار اور جذباتی توازن متاثر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ کئی بچوں میں کم عمری میں نظر کی کمزوری، بے چینی اور چڑچڑے پن جیسی علامات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق والدین اکثر مجبوری کے تحت اسکرین کا سہارا لیتے ہیں، خصوصاً ایسے گھروں میں جہاں والدین دونوں ملازمت پیشہ ہوں یا مدد دستیاب نہ ہو۔ تاہم ماہرین نے والدین پر زور دیا ہے کہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں، انہیں بات چیت، کھیل اور دیگر سرگرمیوں میں مصروف رکھیں تاکہ اسکرین پر انحصار کم کیا جا سکے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہتر ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے اسکرین ٹائم محدود کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچے کی
پڑھیں:
ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی اطلاعات
سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جزیرہ قشم میں ایک جنگی طیارہ گرنے کی ابتدائی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، سوشل میڈیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گر رہا ہے جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی ایئر ڈیفنس نے دشمن کا طیارہ مار گرایا ہے تاہم ابھی تک باقاعدہ تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری طرف ایران نے صوبہ کرمان میں امریکی ٹاماہاک کروز میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔