سندھ سمیت پورے ملک میں امن و امان کیلئے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں جماعتِ اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امن و امان سے متعلق تمام دعوے ہوا ہو چکے ہیں، اب عام لوگوں کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی جرائم پیشہ ٹولوں سے محفوظ نہیں رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے اندرون سندھ کے علاقے میہڑ میں تین پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ میں لاقانونیت، ڈاکو راج اور پولیس اہلکاروں کے قتل سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ صوبے میں جنگل کا قانون نافذ ہے، حالیہ واقعہ امن و امان کے دعویدار صوبائی وزیرِ داخلہ اور سندھ حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل شکارپور میں ایس ایچ او خمیسو بروہی کو قتل کیا گیا، جس کے قاتل آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، جبکہ حالیہ واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت لاقانونیت کی انتہاء اور سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی کے سترہ سالہ سیاہ دور کا نتیجہ ہے، جب سندھ میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی ڈاکو راج اور قاتلوں سے محفوظ نہیں تو عام لوگوں کا کیا حال ہوگا۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ میں کچے اور پکے کے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں، جبکہ شریف اور امن پسند لوگ پولیس گردی کا شکار بنے ہوئے ہیں، سندھ سمیت پورے ملک میں امن و امان کی بحالی، عوام کی جان، مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا جا رہا، جس کے باعث عام لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے امن و امان سے متعلق تمام دعوے ہوا ہو چکے ہیں، اب عام لوگوں کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی جرائم پیشہ ٹولوں سے محفوظ نہیں رہے۔ کاشف سعید شیخ نے میہڑ واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری، مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے اور سندھ میں ڈاکو راج، لاقانونیت اور مجرمانہ ٹولوں کو سہولت فراہم کرنے والے بااثر افراد کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ اور شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں کے کاشف سعید شیخ نے نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔