اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین نے کہا کہ مسلم ممالک کو بھی باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ کسی بیرونی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے امریکی جارحیت کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر سکتی ہے، اگر ایران پر حملے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے اور یہ اقدام امریکا اور اس کے اتحادیوں کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکا کو اپنے ناپاک عزائم پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے، کیونکہ مشرق وسطی پہلے ہی بدامنی، جنگوں اور سازشوں کا شکار رہا ہے، کسی نئی محاذ آرائی سے نہ صرف مسلم امہ میں اضطراب بڑھے گا، بلکہ عالمی معیشت اور امن بھی شدید متاثر ہوں گے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر کسی خودمختار ملک کو دبانے کی پالیسی ہمیشہ ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سنجیدہ اور مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو بھی باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ کسی بیرونی جارحیت کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران