بی ایم سی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے سامنے آنے والے ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی–شیوسینا مہایوتی اتحاد تقریباً 52 وارڈوں میں آگے چل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انتخابی عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ جمہوریت میں عوام کا اعتماد تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری ایک ملک مخالف عمل ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا شہریوں کو گمراہ کرنا ہی ہماری جمہوریت میں اعتماد کے خاتمے کی وجہ ہے، ووٹ چوری ایک اینٹی نیشنل عمل ہے۔ انہوں نے ممبئی مرر کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی، جس میں ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی پر لگائی جانے والی سیاہی کے مٹنے سے متعلق ووٹروں کے خدشات کا ذکر تھا۔

ادھر بی ایم سی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے سامنے آنے والے ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی–شیوسینا مہایوتی اتحاد تقریباً 52 وارڈوں میں آگے چل رہا ہے۔ یہ اعداد و شمار پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں، جبکہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن (SEC) اور بی ایم سی کے سرکاری نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی گنتی کے مطابق بی جے پی 53 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے، جبکہ شیوسینا کو 25 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا (یو بی ٹی) 45 نشستوں پر آگے ہے، راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (MNS) 8 نشستوں پر سبقت رکھتی ہے، جبکہ کانگریس کو اب تک ایک سیٹ پر کامیابی مل چکی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نشستوں پر کی گنتی رہا ہے

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن