2025-09-18@20:29:29 GMT
تلاش کی گنتی: 479
«کسی بھی جارحیت کو»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے کہا کہ ایمرجنسی کو بھارت کی تاریخ کے صرف ایک سیاہ باب کے طور پر یاد نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ اس کے سبق کو پوری طرح سمجھنا چاہیے۔جمعرات کو ملیالم روزنامہ دیپیکا میں ایمرجنسی پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نے 25 جون سنہ 1975 اور 21 مارچ سنہ 1977 کے بیچ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے اعلان کردہ ایمرجنسی کے ‘سیاہ دور’ کو یاد کیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط اور نظام کے لیے کی جانے والی کوششیں اکثر ظلم کے ایسے کاموں میں بدل جاتی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں سالانہ طور پر منعقد ہونے والی روحانی اور پُر وقار تقریب میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دینے کا عمل مکمل کر لیا گیا، اس مقدس موقع پر خانہ کعبہ کو روایتی انداز میں آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا جبکہ بعد ازاں اسے نایاب خوشبوؤں سے معطر بھی کیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق غسلِ کعبہ کی یہ روح پرور تقریب ہر سال اسلامی تاریخ کے اہم اور باوقار لمحات میں شمار کی جاتی ہے، جس میں خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے اعلیٰ سطحی نمائندے شریک ہوتے ہیں، اس بار بھی سعودی عرب کے گورنر مکہ مکرمہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی کرتے ہوئے...
امریکی کانگریس کی رکن مارجرے ٹیلر گرین نے اسرائیل کو امریکی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین نے کہا کہ وہ دفاعی بجٹ میں ایسی ترامیم پیش کریں گی جن سے اسرائیل کو ملنے والے 500 ملین ڈالر کی اضافی امداد ختم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خاموشی سے روانہ، غزہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پہلے ہی امریکا سے ہر سال 3.4 ارب ڈالر حاصل کر رہا ہے، اور وہ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جسے مزید امداد کی ضرورت نہیں۔ نیتن یاہو کی امریکی دفاعی حکام سے ملاقات، پینٹاگون کا دورہ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئی بھی حکمران، حکومت پر براجمان سیاسی جماعت یا طاقت کے نشے میں چور کوئی بھی گروہ، جب بھی ایک مرتبہ ظلم و درندگی پر اُتر آتا ہے تو پھر اس کے لیے یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی بقا کے لیے روز بروز اپنی فرعونیت میں اضافہ در اضافہ کرتا چلا جائے۔ تاریخ گواہ ہے کہ دلوں پر حکومت ہمیشہ وہ لوگ، جماعتیں، گروہ اور حکمران ہی کرتے ہیں جو اخلاق، کردار، عدل اور انصاف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہوتے ہیں۔ یہی وہ لوگ، جماعتیں، گروہ اور حکمران ہوتے ہیں جو دنیا سے اٹھ بھی جائیں تو مرتے دم تک لوگ ان کو یاد کر کرکے روتے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جب کوئی حکمران...
تیونس کی ایک عدالت نے اپوزیشن کے معروف سیاسی رہنما راشد غنوشی اور سابق سیکیورٹی عہدیداران سمیت متعدد شخصیات کو ریاست کے خلاف سازش کے الزامات میں 12 سے 35 سال قید کی سزائیں سنا دیں۔ ناقدین کے مطابق یہ فیصلے صدر قیس سعید کی جانب سے عدلیہ کے استعمال کے ذریعے آمرانہ حکمرانی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد میں صدر قیس سعید کی سابق چیف آف اسٹاف نادیہ عکاشہ بھی شامل ہیں، جنہیں 35 سال قید کی سزا سنائی گئی، وہ ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تیونس: اپوزیشن رہنما راشد الغنوشی گرفتار اسلام پسند رجحان رکھنے والی النہضہ پارٹی کے 84 سالہ سربراہ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ اجلاس کے دوران شازیہ مری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریکِ استحقاق لانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ شازیہ مری تحریکِ استحقاق لے آئیں، وہ اس کا سامنا کریں گے۔ اس پر شازیہ مری نے کہاکہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں، جس پر...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی...
امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
نوبیل امن انعام دنیا کا سب سے معزز عالمی اعزاز ہے جو ہر سال ایسے افراد یا اداروں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا میں امن، بھائی چارے اور قوموں کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں کام کیا ہو۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا سال 2024 کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیا ہے۔ اگر ٹرمپ یہ انعام جیت لیتے ہیں تو وہ امریکا کے پانچویں صدر ہوں گے جنہیں نوبیل امن انعام دیا گیا، ان سے پہلے تھیوڈور روزویلٹ، ووڈرو ولسن، جمی کارٹر اور باراک اوباما اس فہرست میں شامل ہو چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور نیتن یاہو کی جانب سے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے سے لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ جماعت اسلامی جعلی حکمرانوں اور طاقتور حلقوں کے تمام تر دباؤ کے باوجود ملک میں حقیقی جمہوریت، شریعت کے نفاذ اور دستور اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، صوبائی نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
عوام کو جمہوریت بچانے اور 26 ویں ترمیم کیخلاف نکلنا ہے، میں جیل سے لیڈ کروں گا، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتجاج کو لیڈ کریں گے، وہ جیل میں آزاد ہیں اور ہم لوگ جو باہر ہیں وہ قید ہیں، آپ لوگوں کو اپنے لیے نکلنا ہے، رول آف لا اور جمہوریت کے لیے نکلنا ہے اور 26 ویں ترمیم کے خلاف نکلنا ہے۔یہ بات علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر اپنی بہنوں نورین اور عظمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بہنوں کی عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے اہم مالی خبر: حکومت نے پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، ساتھ ہی ان بانڈز سے حاصل ہونے والے منافع پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔نظرثانی شدہ پالیسی کے مطابق فائلرز کو اب پرائز بانڈ کے منافع پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جب کہ نان فائلرز کو دوگنا یعنی 30 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا ہے بلکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی کوششوں کو بھی تقویت دینا ہے۔یہی ٹیکس شرح اب قرض یا اس کی واپسی پر حاصل ہونے والے منافع پر بھی لاگو ہوگی، اور جولائی 2025 سے اس پالیسی کو ملک...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا سمیت 14 ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے امریکہ میں ان ممالک سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر 25 فیصد ٹیرف نافذ کیے جائیں گے یہ اقدام اس تجارتی جنگ کا نیا مرحلہ ہے جس کا آغاز ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں کیا تھا اس فیصلے سے وال اسٹریٹ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی، اگرچہ ایشیائی منڈیوں نے اس خبر کو نسبتاً تحمل سے لیا اب تک جن 14 ممالک کو خطوط بھیجے گئے ہیںان میں سربیا، تھائی لینڈ، تیونس، ملائیشیا، انڈونیشیا، کمبوڈیا، لاوس، میانمار اور بنگلہ...
انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی عظیم مثال عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی انسانیت کیلئے کی گئی جدوجہد آج بھی دلوں میں زندہ ہے عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947 میں پاکستان آ کر کراچی میں سکونت اختیار کی انہوں نے 1951 میں ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا اور پھر ایدھی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی انہوں نے بغیر کسی امتیاز کے ہر ضرورت مند کی مدد کو اپنا مقصد بنایا اور 65 برس سے زائد عرصہ دکھی انسانیت کے لیے وقف کر دیا وہ ایک ایسا فلاحی...
واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست "اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم" بن سکتی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حکومت کرنے کا حق ہونا چاہیے لیکن سیکیورٹی جیسے معاملات ہمیشہ اسرائیل کے کنٹرول میں رہنے چاہییں۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے پر بھی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ "اطراف کے تمام ممالک سے شاندار تعاون ملا ہے، کچھ اچھا ہونے والا ہے۔" اسرائیلی وزیراعظم نے بتایا کہ غزہ کے رہائشیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی، وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو...
مودی سرکار نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی نظام کواپنے ذاتی مفاد کا آلہ کار بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا بہار الیکشن سے پہلے نیا پینترا ووٹر رجسٹریشن پالیسی کو عذاب بنا دیا گیا، ووٹر پالیسی میں ایسی پیچیدگیاں ڈال دی گئیں کہ عام ووٹرز چکر کھا جائیں، بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی نے تمام طبقات میں بے چینی پیدا کردی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بہار کے رہائشیوں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے اضافی دستاویزات کی شرط پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے، بہار میں نہ صرف ای بی سیز بلکہ اقلیتوں اور اعلیٰ ذاتوں میں بھی اضافی دستاویزات کی شرط سےپریشان ہیں، نئی ووٹر رجسٹریشن پالیسی نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو بھی گہرے انتظامی...
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینیامن نیتن یاہو نے بھی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور مشرق وسطیٰ کے مندوب اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی۔ نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ نہ صرف اسرائیلی عوام بلکہ دنیا بھر کے یہودیوں کی طرف سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان میں ابراہم معاہدہ، جس کے تحت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو معمول پر لایا...

آرٹیکل 62، 63 آمریت کی نشانی، چاہیں تو نکال دیں، اسمبلی کو تماشا گاہ نہیں بننے دونگا: سپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ غلط بیانی پر وزیراعظم کو نا اہل کیا جاسکتا ہے تو ایوان میں ہنگامہ کرنے والوں کو کیوں نہیں؟ ،نواز شریف کی نااہلی پر پی ٹی آئی نے سپیکر کے اختیار کی حمایت کی تھی، اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا بھی حلف کی خلاف ورزی ہے، آئین کا آرٹیکل 62اور 63آمریت کی نشانی ہے، جسے جمہوریت کے خلاف استعمال کیا گیا، میں آرٹیکل 62اور 63کا شدید مخالف ہوں، چاہیں تو انہیں نکال کر پھینک دیں،اسمبلی کو تماشہ گاہ نہیں بننے دوں گا اور نہ کسی کو ایوان میں ہلڑ بازی یا فحش اشاروں کی اجازت دوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
عرب میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن اپنے دعوے میں سچا ہے اور جمہوری اقدار کا بھی علمبردار ہے تو اسے چاہئے کہ دنیا کو حملہ شدہ اڈے کا معائنہ کرنے کی اجازت دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل "ابوالفضل شکارچی" نے کہا کہ دشمن اور صیہونی رژیم جان لے کہ اس کا مقابلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں سے ہے جو کبھی بھی ہار قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عرب میڈیا چینل المیادین سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف حالیہ دراندازی...
اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر جاری فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں اتوار کے روز 82 فلسطینیوں کی شہادتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 10 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کی امداد کے منتظر تھے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں اب تک 57,418 فلسطینی شہید اور 136,261 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار جنگ کے تباہ کن اثرات کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں پورے علاقے میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور انسانیت سوز حالات نے ایک سنگین انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔ امریکا کو جنگ بندی کی توقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل...
کراچی کے مختلف علاقوں میں سسٹم داخل ہونے کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کو مغرب کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں آندھی نے بھی جزوی نقصان پہنچایا۔ شہر قائد کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی اوراطراف میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، معمار، کورنگی، اورنگی، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو حادثات بھی پیش آئے۔ اُدھر کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں تیزآندھی اور بارش سے سردارناصر کالونی میں دیواریں گرنے سے 3 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ...
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہمیں جو جنگ جیتنی ہے وہ معاشی ترقی کی ہے لیکن معذرت کے ساتھ اس میں شہبازشریف کی حکومت انتہائی کمزورنظرآتی ہے، ابھی وزارت خزانہ کی اپنی رپورٹ اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں بھی اعدادوشمار اچھے نہیں۔نجی ٹی وی چینل 365کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ اس وقت آپ کے جو وزیر خزانہ ہیں، کوئی بینکر کبھی بھی معیشت نہیں چلاسکتا، ہمیں ہرچند سال بعد یہ بات کرنے کی ضرورت آخرکیوں پیش آتی ہے؟ آپ نے معیشت چلانی ہے تو آپ کو ایک ماہر چاہیے ، اس ٹیم کا سربراہ کوئی سیاسی شخصیت ہونی چاہیے جسے کچھ علم بھی ہوا...
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک اور شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے فائنلز میں کامیابی پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی پائی۔ گرلز انڈر 13 کے...

کراچی: لیاری بغدادی میں منہدم عمارت کے ملبے سے3 ماہ کی بچی سمیت 8 افرادکوریسکیو کرلیا، 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی پانچ منزلہ مخدوش رہائشی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ علاوہ ازیں 3 ماہ کی بچی سمیت 8 زخمیوں کو بھی نکالا جاچکا ہے، ملبے تلے 20 سے زائد افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ سانحے سے متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ تباہ شدہ عمارت کے ساتھ والی بلڈنگ کی سیڑھیاں بھی گر گئیں۔ 15 لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا گیا جس میں 3 ماہ کی بچی اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ملبے تلے 20 کے قریب افراد...
پشاور (بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) گورنر خیبر پی کے نے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لیکر آئیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، اگر پی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) 34 سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا اہم فیصلہ، کہا کہ کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے، مالی لحاظ سے کمزور افراد انصاف میں تاخیر کا سب سے زیادہ نشانہ بنتے ہیں، فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے...
گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوات واقعے کی انکوائری چل رہی ہے، جہاں جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے، سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریاں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گورنر کے پی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے معاملے پر انکوئری ہو رہی ہے، جس کی بھی کوتاہی ہوگی اسے سزا دی جائے گی، کوئی طاقت ور نہیں ہے، تجاوزات جس کی بھی ہوں گی انہیں ختم کیا جائے گا، صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں ان کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات پر ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا اور ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، پہلے اس کا نام ویلا...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کونسلر کی سیٹ تک نہیں جیت سکتا ہماری حکومت کیسے گرائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سوات میں تجاوزات کے خلاف کارروائی بلاامتیاز ہوگی، چاہے کوئی کتنا بھی طاقتور ہو اگر اس نے تجاوزات قائم کی ہو تو کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف سوات میں ہی نہیں بلکہ جہاں جہاں دریا بہتا ہے وہاں کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف پشاور...
بی بی سی کے 100 ملازمین سمیت 400 اہم شخصیات نے ادارے کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر رابی گب پر اسرائیل کی جانب جھکاؤ کا الزام لگا کر بی بی سی انتظامیہ سے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس خط پر دستخط کرنے والے صحافی اور اہم سرکاری شخصیات نے بی بی سی میں اسرائیل اور فلسطین کی رپورٹنگ کے حوالے سے سنسرشپ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ابھرتی ہوئی 11 سالہ صحافی جنگ کی رپورٹنگ کیوں کررہی ہے؟ انہوں نے بی بی سی کی جانب سے غزہ میں ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری کو سنسر کرنے پر جانبداری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز لیکر فرار ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو مشترکہ مشرق وسطیٰ پالیسی، ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور غزہ کی تباہ حال صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کے لیے 7 جولائی کو اہم سفارتی مشن پر امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو کی رواں سال کے دوران امریکا کی یہ تیسری سرکاری سطح کی مصروفیت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ روابط کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں جاری لڑائی انسانی بحران میں تبدیل ہو چکی ہے اور دوسری جانب ایران سے بھی اسرائیل کو شدید...
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ملک بھر میں عوام نے مسترد کردیا ہے۔ ادھر بلوچستان کے باسیوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک دم بڑے اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا، حکومت ٹیکس نہ لے تو فی لیٹر قیمت کتنے روپے رہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا اور نمرا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا ، نمرا ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا۔
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی طبیعت...

نیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے
نیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کرپشن اسکینڈل کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہاکہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ جو کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پرجسکا وجود نہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم...
نیو یارک سٹی کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کو ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی کے بعد اسلام مخالف آن لائن حملوں کا سامنا ہے، جن میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ان کی جیت کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے تشبیہ دینے جیسے بیانات شامل ہیں۔ مسلم حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم کیر ایکشن کے مطابق، پول بند ہونے کے بعد صرف ایک دن میں ممدانی یا ان کی مہم سے متعلق نفرت پر مبنی کم از کم 127 پرتشدد رپورٹیں درج ہوئیں، جو کہ اس ماہ کے آغاز میں درج کی جانے والی روزانہ کی اوسط تعداد سے 5 گنا زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دائیں بازو کی قوتیں ظہران ممدانی کی کامیابی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ/ واشنگٹن/ بیجنگ (اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے،سعودی عرب اسرائیل کوتسلیم کرلے گا اور منصوبے کے مطابق منصوبے کے مطابق دیگر خلیجی و مسلم ممالک بھی سعودی عرب کی پیروی کریں گے، اخبار کے مطابق یو اے ای اور مصر سمیت 4 عرب ممالک غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت بنائیں گے، حماس قیادت کو جلاوطن اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا،تل ابیب 2 ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کرے گا، ادھر اسرائیل نے غزہ میں امدادکاداخلہ روک دیا، صہیونی حکومت کے تازہ فضائی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے اظہار تشویش،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت ناقابل برداشت جب کہ ریاستی رٹ کے خلاف اقدام بغاوت سمجھا جائے گا۔محرم الحرام کے دوران امن عامہ اور سماجی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل نے ایک جامع اور متفقہ ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، جس میں تمام مسالک کے نمائندہ علما کی باہمی مشاورت اور دستخط شامل ہیں۔کونسل نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مسلح کارروائی، پرتشدد اقدام یا شدت پسندی کو بغاوت تصور کیا جائے گا، جو نہ صرف آئینی جرم ہے بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی سراسر خلاف ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زاید ممالک کو کینسر کے علاج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی دوائیں نہ صرف غیر موثر بلکہ مضر صحت دوائیں فراہم کی گئیں۔ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات جو مختلف اقسام کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، معیار پر پورا اترے بغیر 100 سے زاید ممالک کو برآمد کردی گئیں۔ان ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ نیپال، ایتھوپیا سمیت شمالی کوریا، امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب جیسے ترقی یافتہ اور بااثر ممالک بھی شامل ہیں۔استعمال ہونے والی ادویات میں نہ صرف کینسر کے خلاف مؤثر جز...
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دلجیت دوسانجھ اور ان کی فلم کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں انہوں ںے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے یہ فلم سائن کی تب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات ٹھیک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بہت سی چیزیں ہوئیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ جب پہلگام حملہ ہوا تو پروڈیوسرز کو معلوم تھا کہ اب یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی۔ لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ فلم بیرونِ ملک ریلیز کریں گے کیونکہ انہوں نے اس...
نیویارک (اوصاف نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی بندی کروانے کے بعد اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملہ اور ایران میں ہونیوالی ہلاکتوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آگئے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غصے سے بھری فون کال کرکے کھری کھری سنادیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔ یہ خلاف ورزی ٹرمپ کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد سامنے آئی جس پر امریکی صدر کے رد عمل سے ان کے قریبی ساتھی بھی حیران رہ گئے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وضاحت کی کہ جنگ بندی اب بھی نافذ ہے اور اسرائیلی طیارے ایران پر کوئی حملہ نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتارکرنے والے پاک فوج کے میجرسید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پرسیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور آپریشن میں بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت...
اسرائیل نے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا تختہ الٹنے اور ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف حملے کیے، ان حملوں کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغے۔ کچھ روز تک جاری رہنے والی جنگ میں امریکا بھی کود پڑا اور ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ ایران نے اس حملے کے جواب میں قطر میں امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔ وی نیوز نے دفاعی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسرائیل نے اس جنگ کے لیے جو اہداف رکھے تھے وہ حاصل ہوئے...

پاکستان نے جارحیت، سفارتکاری اور بیانیہ کی جنگ میں بھارت کو شکست دی ،دنیا نے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر پاکستان کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت، سفارتی اور بیانیہ کی جنگ میں اسے شکست دی ہے، پاکستان اور بھارت کو پائیدار مذاکرات کی طرف آنا ہو گا، اس کے بغیر دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے خطرات مزید وسیع ہوں گے، دنیا نے پاکستان کے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے، پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر ہونے والے مذاکرات کے بعد ہم خوشی خوشی اس کے حق میں ووٹ دیں گے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ہمارے تحفظات دور کئے اور...
پاکستان کے معروف موسیقار، نغمہ نگار اور فلمساز خواجہ پرویز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے آج 14 برس بیت گئے۔ 1932 میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں آنکھ کھولنے والے نامور موسیقار کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین جبکہ پرویز تخلص تھا، انہوں نے قیام پاکستان کے بعد لاہور کو اپنا مسکن بنایا اور 1950 کی دہائی میں نغمہ نگاری کا آغاز کیا۔ خواجہ پرویز نے اپنے 40 سالہ طویل کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی زبان میں 10 ہزار سے زائد فلمی گیت تحریر کیے، ان کا لکھا ہر گانا اپنی مثال آپ تھا۔ پاکستان شوبز میں ان کی خدمات کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ نور جہاں، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے...
سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کی خواہش اس لیے رکھتے ہیں تاکہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہ سکیں۔ انہوں نے معروف امریکی پروگرام ’دی ڈیلی شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں، کیونکہ اسی طریقے سے وہ ہمیشہ اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 سال کے زیادہ تر عرصے میں اقتدار میں رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟ کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید) ایران اسرائیل کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتاہے ، ہتھیار نہیں ڈالے گا‘علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکی کو ہوا میں اُڑا دیا،امریکا B52 طیارے استعمال نہیں کرے گا،اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر حملہ نہیں کر سکتاتھا‘طویل پابندیوں کے باوجودتہران نے اپنے آپ کو مضبوط کیا‘جنگ پھیلی توپاکستان پر اثرات پڑیںگے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی ، سینیٹر مشاہد حسین سید،صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اورصحافی نجم سیٹھی نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’کیاٹرمپ کی دھمکی پر ایران اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا؟‘‘ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے موجودہ کشیدہ حالات میں مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے گا، ایران کسی بھی فریق کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کہ جب ایران پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، ایسے میں بات چیت کا ماحول ممکن نہیں اور نہ ہی اس کی کوئی اخلاقی یا سیاسی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مختلف ذرائع سے ایران کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، لیکن تہران نے ان تمام کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔ کیوں کہ امریکا نہ صرف اسرائیل کی حمایت کر رہا...
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا،طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے...
پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی۔ طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ...
کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پچھلے ہفتے عدم اعتماد کی 2 قراردادوں سے گزرے، لیکن ایران کے خلاف تازہ فضائی حملوں نے ان کی سیاسی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سب سے بڑا میزائل حملہ، آرمی کمانڈ و انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج کی عمارت نشانہ بن گئی ایک قرارداد کو لڑائی سے چند دن پہلے الٹایا گیا، ورنہ پارلیمنٹ تحلیل ہو کر نئی انتخابات ہو سکتے تھے، جس سے نیتن یاہو کی حکومت خطرے میں تھی۔ لیکن جب اسرائیل نے ایران کو نشانہ بنایا، تو اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومتی مؤقف کا ساتھ دیا۔ سب کا جواب جنگ ہے اپوزیشن رہنما یأر لاپیڈ نے سابقہ جنگ بندی کی مخالفت کے بعد اب نیتن...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں ایران کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بدھ کے روز حکمران ’جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی‘ کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بالکل فطری، جائز اور قانونی ہے کہ ایران اسرائیل کی غنڈہ گردی اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف اپنا دفاع کرے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری، سرینڈر نہیں کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای صدر اردوان کا یہ جرات مندانہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اسرائیل ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں...
نیتن یاہو نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ترک صدر رجب طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز انقرہ (آئی پی ایس )ترک صدر ںے اپنی جماعت کے ارکان سے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دفاع کا قانونی اور جائز حق حاصل ہے، نیتن یاہو نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مذاکرات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ایران پراسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے نے اپنی جماعت کے ارکان سے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی، جائز اور فطری حق حاصل ہے اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات ختم ہونے سے پہلے ایران...
دنیا میں بھوک سے متاثرہ 5 علاقوں میں لوگوں کو جان لیوا قحط کا خطرہ لاحق ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کے ساتھ جنگوں کو روکنے اور نقل مکانی کی وجوہات کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ دنیا کا ’سب سے بھوکا علاقہ‘ قرار، اقوام متحدہ کا انتباہ اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) اور ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان، فلسطین، جنوبی سوڈان، ہیٹی اور مالی کو بھوک کا شدید بحران درپیش ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔ رسائی میں حائل رکاوٹوں اور امداد کی قلت کے باعث...
ڈیرہ اسماعیل خان کی بی ایس کی طالبہ حنا یاسمین جو ہاتھوں کی معذوری کے باوجود شاہکار تخلیق کرتی ہیں متعدد آرٹ اور پینٹنگز کے علاقائی اور ملکی سطح پر مقابلوں میں ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دونوں ہاتھوں سے محروم ارشد علی ہزاروں معذور افراد کا مسیحا کیسے بنا؟ حنا یاسمین کہتی ہیں کہ ابتدا میں اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی معذوری اور زبان میں لکنت سے انہیں شدید مایوسی ہوا کرتی تھی اور ان کی طبیعت میں چڑچڑا پن رہتا تھا لیکن رفتہ رفتہ آرٹ اور پینٹنگز کی جانب میلان نے ان کے مزاج پر مثبت اور خوشگوار اثرات ڈالے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، سینے پر گولی ماریں گے تو ان کی کمر پر گولی ماریں گے۔ علی امین گنڈا پور کا یہ تازہ فرمان سامنے آیا ہے بالکل ٹھیک کہا یہ ایسا کر سکتے ہیں، جس شخص کے پاس چند بوتلیں ہوں اور یہ پکڑی جائیں تو شہد کی بوتلیں بن جائیں، آخر کوئی تو طاقت اس شخص کے پاس ہوگی ناں کہ بوتلیں نہ پکڑی جائیں تو ان کا کوئی اور ہی رنگ اور نشہ ہوتا ہے، پکڑی جائیں تو شہد کی بن جائیں۔ یہ کام کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے ان کے پاس جادو کی کوئی نئی قسم آئی ہوگی۔ علی امین ایک عوامی آدمی ہیں، اپنے علاقے میں یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کو فوری طور پر خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے حملے کا انتباہ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تہران کے عوام کو فوری طور پر دارالحکومت چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی دھمکی دی ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ ایرانی حکومتی اہم اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بیان آج تل نوف ائربیس کے دورے کے دوران میڈیا کے سامنے...
ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
صیہونی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے تازہ میزائلی حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا گھر اور شہر الخضیرہ کا پاور ہاؤس نشانہ بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے کہا ہے کہ نئی لہر میں ایران سے صیہونی حکومت پر 50 میزائل فائر کئے گئے۔ اسلام ٹائم۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائيل کے خلاف تیسرا میزائل حملہ دن کی روشنی میں شروع کر دیا ہے اور خبروں کے مطابق ان میزائلوں نے تل ابیب میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ جب ایران نے دن کی روشنی میں صیہونی حکومت پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔ ایران سے غاصب صیہونی حکومت پر میزائلی حملوں کی تازہ لہر کے...
اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز یروشلم (آئی پی ایس )اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا 70 طیاروں سے تہران میں دفاعی ہیڈکوارٹرسمیت چالیس اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی ۔ نئے اہداف کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری۔اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق...
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما ایک بھی میچ ہارے بٖغیر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی جبکہ پروٹیز جواب میں محض 138 رنز بناسکے۔ مزید پڑھیں: میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا دوسری اننگز میں...
گرفتار کیے جانے والے کشمیریوں میں تحریک حریت، مسلم لیگ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی جیسی حریت تنظیموں کے ارکان کے علاوہ عام نوجوان، خواتین اور معمر شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے آزادی کے حامی کارکنوں اور شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے رواں برس اب تک کم از کم 3 ہزار 8 سو 98 کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا مقصد کشمیری عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنا اور انہیں حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے کو ترک کرنے پر مجبور کرنا ہے جسے اقوام متحدہ نے اپنی...
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے ‘چوکرز’ کے لیبل کو اُتار پھینکا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر “چوکرز” (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے...
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ جیت کر پروٹیز نے 'چوکرز' کے لیبل کو اُتار پھینکا۔ گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاریخی فتح کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ذہنی طور پر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہم پر "چوکرز" (دباؤ میں ہارنے والی ٹیم) کا داغ اس دن پھر سے دہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا پچھلے چند برسوں میں کافی مختلف ہوگیا ہے، اب کینگروز باڈی لینگویج اور مہارت سے جارحانہ انداز اپناتے ہیں، پہلے وہ...

وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، اسرائیلی جارحیت کیخلاف اظہار یکجہتی: شہباز شریف کا اردگان سے بھی رابطہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع...
اسرائیل نے اپنی ایئرفورس کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی ہے، ایران کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 200 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت نے کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا، تازہ اسرائیلی حملے میں مزید دو جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں، 20 بچوں سمیت 65 ایرانی شہری شہید ہوگئے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج ( آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی اصفہان نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کر کے اہم تنصیبات اور لیبارٹریز کو تباہ کر دیا ہے، مزید دو ایرانی جنرل کو بھی مار دیا گیا ہے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق اصفہان میں سرگرمیاں واضح طور پر...

اسرائیل نے ایئرفورس کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی‘ دوجنرل‘ 3 جوہری سائنسدان اور20 بچوں سمیت 65 شہری شہید
تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )اسرائیل نے کہا ہے فضائی فوج کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی ہے جبکہ ایران کی جانب سے اب تک تقریباً 200 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے گئے ہیں تازہ اسرائیلی حملے میں ایرنی فوج کے دو جنرل، 3 جوہری سائنسدانوں اور20 بچوں سمیت 65 ایرانی شہری شہید ہوگئے ہیں.(جاری ہے) اسرائیلی جریدے ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج ( آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی اصفہان نیوکلیئر سائٹ پر حملہ کر کے اہم تنصیبات اور لیبارٹریز کو تباہ کر دیا ہے، مزید دو ایرانی جنرل کو بھی مار دیا گیا ہے آئی ڈی ایف کے مطابق اصفہان میں سرگرمیاں واضح...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایمرجنسی اجلاس میں ایران کے مندوب امیر سعید ایراوانی نے امریکی حکومت پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ واضح ہے کہ امریکا اسرائیل کے اقدامات کا شریک کار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کیخلاف خطرے کی موجودگی تک کارروائی جاری رہے گی، ایران انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں کو نہ صرف ممکن بنایا بلکہ انہیں سپورٹ بھی کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اس رجیم کی حمایت کرتے ہیں، جن میں امریکا سرِ فہرست ہے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اس معاملے اسرائیل کو مدد فراہم کر کے، وہ ان جرائم کے اثرات کے ذمہ دار ہیں۔ امریکی ردعمل ایرانی الزامات کے جواب میں امریکی...
ایران کیخلاف اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر منعقدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیساتھ خطاب میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے صیہونی جارحیت پر خاموشی کو اس جرم میں برابر کی شراکتداری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل فوری ایکشن لیتے ہوئے اور اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کیخلاف عملی اقدامات اٹھائے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر تشکیل پانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اعلان کیا کہ میں اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کے حوالے سے پاکستان، الجزائر، چین و روسی فیڈریشن کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد ایک اہم بیان میں حملے کی وجوہات بتائی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی 6 ماہ سے جاری تھیں۔ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ اپریل کے آخر میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی تھی۔ جس میں حملے کے دن اور تاریخ کے بارے میں طے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیے تھے جس پر اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد ایک اہم بیان میں حملے کی وجوہات بتائی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے حملے کی منصوبہ بندی 6 ماہ سے جاری تھیں۔ ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ اپریل کے آخر میں ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیدی تھی۔ جس میں حملے کے دن اور تاریخ کے بارے میں طے کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنا شروع کر دیے تھے جس پر اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری افزودگی نظام کونشانہ بنایا۔تل ابیب:عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کامقصد اس کے جوہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانا ہے، ایرانی بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور دیگر فوجی اہداف کو بھی نقصان پہنچایا۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ جتنے دن بھی درکار ہوں یہ آپریشن جاری رہے گا، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے، ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف...
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جابر صہیونی حکومت کی جارحیت میں کئی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین...
قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جابر صہیونی حکومت کی جارحیت میں کئی فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے۔ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی اور جوہری مراکز پر فضائی حملے کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ بھی شہید ہو گئے۔ آج صبح کے غاصب اسرائیل کے حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین...

چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا
بیجنگ : لندن میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس میں دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایک ہی سمت میں کام کریں گے اور اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں فریق اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، اور اختلافات کو بہتر کنٹرول کرنے ، معاشی اور تجارتی خدشات کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔چین نے مخلصانہ رویہ اپنایا ہے۔ مئی میں جنیوا میں ہونے والے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات میں اتفاق رائے تک پہنچنے کے بعد چین نے اس معاہدے پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا ہے۔پھر اس کے بعد چین کے...
ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی کارروائی ’تباہ کن‘ ہوگی، جس سے صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت پر پچھتانا پڑے گا۔ یہ اعلان سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اس سخت بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے تل ابیب کو خبردار کیا تھا کہ ایران کی سرزمین پر حملے کا جواب سخت اور ناقابل فراموش ہوگا۔ JUST IN ???? Report: Admiral Habibollah Sayyari has been appointed Chief of Staff of Iran’s Armed Forces. pic.twitter.com/BiVdlW6wP8 — Open Source Intel (@Osint613) June 13, 2025 جنرل اسٹاف کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رہبر انقلاب کے حکم کی روشنی میں ایران کی مسلح افواج...
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی سیریز کھیلے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مجوزہ تین ملکی سیریز کو یقینی کیلئے بورڈز کے درمیان اعلیٰ سطح پر ابتدائی بات چیت جاری ہے، افغان ٹیم کو 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئے اگست میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ تاہم اب اس سیریز کو تین ملکی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مزید پڑھیں: حارث کے بعد روحیل! رضوان کی مشکلات میں مزید اضافہ دوسری جانب ایشیاکپ بھی اگست میں شیڈول ہے تاہم پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے سبب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ مزید پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز 3 ون...
اسرائیلی فوج نے عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی رضا کار گریٹا تھنبرگ کی قیادت میں امدادی سامان سے لدی کشتی کو غزہ جانے سے روک کر جبری طور پر تحویل میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کشتی اسرائیلی بحری ناکہ بندی کے خطرے کے باوجود غزہ کے بھوک سے موت کے منہ میں جاتے فلسطینیوں کے لیے امدادی اشیا لے کر جا رہی تھی۔ جس میں چاول اور بچوں کا فارمولا دودھ بھی شامل تھا۔ کشتی پر عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی رضاکار خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت برازیل، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، سویڈن اور ترکیہ کے شہری سوار تھے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ گریٹا اور دیگر افراد نے ایک ٹرک سے بھی...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم وفاق کو قرض دینے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا جس میں عوام کو ریلیف دیں گے اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے پہلے جو پراجیکٹس چل رہے ہیں جن میں لوگوں کو بلاسود قرضہ دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کررہے ہیں، اس پر بھی کام ہوگا اور ہم ہیومن ڈیولپمنٹ پر دوبارہ فوکس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے جو ایسے پراجیکٹس جن سے معیشت بہتر...
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کی فوج دو دن سے غائب ہے اور آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید والے دن بھی آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول قسم کی تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں، سندھ کی تعفن بھری فضاؤں پر آپ کو سندھ کے لوگ کوس رہے...
لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر افسروں اور سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا آغاز عید کی نماز سے ہوا، نماز عید کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔ آئی...
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو مؤثر طور پر روکنے اور شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سپاہیوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی، نماز عید کے بعد پاکستان کے پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا خاندانوں سے دور فرنٹ لائن پر...
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے اور اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی۔ نماز عید کے بعد ملک کے استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اپنے گھر والوں سے دور فرنٹ لائن پر عید منانا درحقیقت وطن عزیز کے دفاع کے مقدس مشن کی تکمیل ہے جو سال بھر جاری رہتا ہے۔ انہوں نے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں ،بھارت کی فوجی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پاکستان تمام تصفیہ طلب مسائل پر بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا، دونوں رہنماؤں نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔ خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفون کال کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا...
اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو حماس کو کمزور کرنے کے لیے فعال کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سیکیورٹی حکام کے مشورے پر کیا گیا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمین کی تنقید کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے اسرائیل کی اس خفیہ حکمت عملی کو عوامی طور پر چیلنج کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حمایت یافتہ ایک گروہ "پاپولر فورسز" ہے، جس کی قیادت رفح کے یاسر ابو شباب کرتے ہیں۔ یہی گروہ GHF (غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن) کے تحت امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز سے...
اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...
قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے غاصب صیہونی رژیم کے اندرونی تنازعات کی گہرائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف استعمال کیلئے "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) نامی صیہونی سیاسی جماعت کے روسی نژاد رہنما و سابق اسرائیلی وزیر خارجہ و وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) نے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مقابلے کے لئے غزہ کی پٹی میں موجود "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو مسلح کیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لائبرمین نے کہا کہ اسرائیلی...