میجر جنرل المدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ جو بھی راستہ اختیار کریں اور جس بھی محاذ پر لڑیں، ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ آپ کو واضح فتح عطا کرے، مکمل آزادی حاصل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے حماس اور القسام بریگیڈز کے نام ایک پیغام میں آزادی کے حصول تک فلسطین کے ساتھ کھڑے رہنے پر زور دیا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق فلسطینی مزاحمت بالخصوص تحریک حماس اور اس کے عسکری ونگ کے لیے جاری علاقائی تعزیتی و تبریکی پیغامات کے سلسلے میں، یمن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل یوسف حسن المدانی نے گزشتہ شب ایک پیغام میں صہیونی دشمن کے دہشت گردانہ حملوں میں عزالدین القسام بریگیڈز کے متعدد کمانڈروں کی شہادت پر حماس، پوری فلسطینی قوم اور مزاحمتی محاذ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

میجر جنرل المدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک امتِ اسلامی میں سانس باقی ہے، پرچم سرنگوں نہیں ہوگا، اور وہ راستہ جو شہداء نے اپنے پاکیزہ خون سے ہموار کیا ہے، آزادی کے متلاشی ہر شخص کے لیے مشعلِ راہ بنا رہے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عظیم فلسطینی قوم، جو مصیبتوں میں پروان چڑھی ہے اور سونے کی مانند ہے جو آگ میں تپ کر مزید خالص ہو جاتا ہے، اسی قوم نے مزاحمت کے ان عظیم رہنماؤں اور کمانڈروں کو جنم دیا ہے اور وہ آئندہ بھی ہزاروں قائدین اور رہنما پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، یمن کی مسلح افواج، چاہے وہ کمانڈر ہوں یا سپاہی، ہمیشہ فلسطینی برادر قوم اور ان کی بہادر مزاحمت کے لیے طاقت اور پشت پناہی کا ذریعہ بنی رہیں گی۔

انہوں نے فلسطینی قوم اور مزاحمت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو بھی راستہ اختیار کریں اور جس بھی محاذ پر لڑیں، ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ آپ کو واضح فتح عطا کرے، مکمل آزادی حاصل ہو اور وہ آخری صہیونی بھی نکال دیا جائے جس نے فلسطین کی پاک سرزمین کو آلودہ کر رکھا ہے۔ میجر جنرل المدانی نے مزید کہا کہ اللہ کی مرضی کے سامنے مکمل تسلیم کے ساتھ، غم سے لبریز مگر جہادی فخر سے سرشار دل کے ساتھ، ہم نے یمن کی مسلح افواج میں امتِ اسلامی کے بہترین اور عظیم ترین کمانڈروں کی شہادت کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

انہوں نے جہادی کمانڈر محمد سنوار چیف آف اسٹاف، عظیم جہادی کمانڈر محمد شبانہ القسام بریگیڈز میں رفح بریگیڈ کے کمانڈر، عظیم جہادی کمانڈر حکم العیسیٰ اسلحہ اور جنگی خدمات کے شعبے کے سربراہ، عظیم جہادی کمانڈر رائد سعد عسکری پیداوار کے شعبے کے سربراہ، عظیم جہادی کمانڈر حذیفہ الکحلوت (ابو عبیدہ) القسام بریگیڈز کے ترجمان کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم اس عظیم غم میں اپنے مجاہد بھائیوں، القسام بریگیڈز اور بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ شریکِ غم ہیں، اسی طرح ہم اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ آپ کی مصیبت ہماری مصیبت ہے، اور جو خنجر آپ کے پہلو میں اترتا ہے وہ ہمارے دل کو زخمی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم ہمیں تسلی اس بات سے ملتی ہے کہ ان عظیم ہیروز نے نور اور آگ سے جو باوقار مؤقف رقم کیے، انہوں نے صہیونی دشمن کو زمین بوس کیا، اس کے تکبر کو توڑا اور مزاحمت کی تاریخ میں قربانی اور ایثار کی شاندار ترین تصویریں ثبت کر دیں۔ یمن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ان عظیم مجاہدین کی جدوجہد کی بدولت امتِ اسلامی کا سر آج بھی بلند ہے، اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ صہیونی دشمن خواہ جتنا بھی ظلم، جبر اور درندگی اختیار کرے، وہ ناگزیر اور تباہ کن زوال کی طرف ہی بڑھ رہا ہے۔ میجر جنرل یوسف المدانی نے مزید کہا کہ صہیونی رجیم کا خاتمہ ایک ناقابلِ انکار حقیقت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایسا دشمن جو تمام معاہدوں اور وعدوں کو پامال کرتا ہے، جنگ بندی کے ادوار میں بھی نفرت انگیز قتل و غارت کے ذریعے اپنی اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیتا ہے، اور اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ وہ میدانِ جنگ میں مزاحمت کا سامنا کرنے سے قاصر ہے، وہاں جہاں اس کے ہتھیار مزاحمت کی بے مثال اور افسانوی استقامت کے سامنے ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب، یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی نے بھی اسی مناسبت سے ایک پیغام میں فلسطینی مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم قائدین صہیونی قتل و دہشت گردی کی مشین کے مقابلے میں، فلسطینی قوم، القدس اور مسجدِ اقصیٰ کے دفاع کی اگلی صفوں میں، اور صہیونی مجرمانہ رجیم کے خلاف طوفانِ اقصیٰ کی جنگ کے دوران شہید ہوئے۔

صنعا حکومت کے اس عہدیدار نے اپنے پیغام میں صہیونی رجیم کی جانب سے امتِ اسلامی کو نشانہ بنانے، تفرقہ پھیلانے، فتنہ انگیزی اور مداخلت کی جاری مجرمانہ سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جن میں تازہ ترین مثال صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنا ہے۔ انہوں نے صہیونی مداخلت کے مقابلے میں انصاراللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کے جرات مندانہ مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مؤقف یمنی قوم کے عزم اور امریکہ و اسرائیل کی استکباری اور توسیع پسندانہ سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے، جو امتِ اسلامی کے جغرافیے اور وسائل پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عظیم جہادی کمانڈر یمن کی مسلح افواج القسام بریگیڈز چیف آف اسٹاف فلسطینی قوم ہوئے کہا کہ المدانی نے پیغام میں انہوں نے کرتا ہے نے اپنے کے ساتھ

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
  • طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا دائرہ وسیع، کئی افغان صوبوں میں جھڑپوں کی اطلاعات
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار