ابو عبیدہ تحریک مزاحمت فلسطین کی توانا آواز تھے‘حمیرا طارق
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-22
لاہور (نمائندہ جسارت )سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے تحریک مزاحمت فلسطین کے ترجمان کمانڈر ابو عبیدہ کی شہادت کی خبر پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ابو عبیدہ اس جدوجہد میں ایک توانا آواز اور علامت بن کر سامنے آئے، ابو عبیدہ کی شہادت کی خبر صرف فلسطینی عوام ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے جس ظلم، جبر اور محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت، بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا کھلا جنگی جرم ہے، جس پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان مظلوم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی اصولی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور دنیا بھر میں مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو عبیدہ جیسے کردار فلسطینی عوام کے حوصلے، استقامت اور قربانی کی علامت ہیں، جو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ظلم کے باوجود امید اور جدوجہد زندہ رہتی ہے۔سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین نے مسلم دنیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اور مؤثر اقدامات کریں، جنگ بندی کو یقینی بنائیں اور فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عطیہ نثار ، عفت سجاد، عائشہ سید، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے بھی تحریک مزاحمت کے کمانڈر ابو عبیدہ کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا اور اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کی پرزور مذمت کی ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلسطینی عوام حلقہ خواتین
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔