کچورا اور بگاردو میں عوامی زمینوں پر قبضے کسی صورت منظور نہیں، کاظم میثم
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
سابق اپوزیشن لیڈر نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی جذبات کا احترام کریں، زمینوں کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنائیں اور مقامی لوگوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے کچورا اور بگاردو کی عوامی زمینوں پر مبینہ قبضے کی کوششوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی زمینوں کو میلی نگاہوں سے دیکھنا بند کیا جائے۔ ایک جانب لینڈ ریفارمز کے نام پر عوام کو حقوق دینے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب عوامی ملکیت والی زمینوں پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بگاردو میں عوام کے تحفظات دور کیے بغیر اور مناسب معاوضے کے بغیر پی ایس او سمیت کسی بھی ادارے کو زمین دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی زمین عوام کی امانت ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا یکطرفہ فیصلہ نہ صرف ناانصافی بلکہ عوامی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ محمد کاظم میثم نے واضح کیا کہ کچورا کے عوام اپنی زمینوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحد اور تیار ہیں۔ یہاں کی زمین یہاں کے عوام کی ہے اور اسے کسی بھی صورت میں عوام کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کسی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی منصوبہ واقعی عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی ہو تب بھی مقامی عوام کی رضامندی، شفاف معاہدے اور جائز معاوضے کے بغیر اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو گا۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی جذبات کا احترام کریں، زمینوں کے معاملات میں شفافیت کو یقینی بنائیں اور مقامی لوگوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کریں۔ بصورتِ دیگر عوام اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچورا اور بگاردو کے عوام اپنی زمینوں پر کسی بھی قسم کی ناجائز قبضہ گیری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی ممکنہ عوامی جدوجہد سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔