رکن پارلیمنٹ نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اب وعدوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکنِ پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے پھر سے ایک بار نیشنل کانفرنس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت پر منتخب انہدامی کارروائیوں، ریزرویشن پالیسی کے خلاف طلبہ احتجاج اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر سخت سوالات اٹھائے۔ انہوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرے۔ آغا سید روح اللہ مہدی جموں کے ٹرانسپورٹ نگر علاقے میں سوشل میڈیا صحافی عرفاز احمد ڈینگ کے منہدم شدہ مکان کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کی۔

انہوں نے مودی حکومت پر متاثرہ خاندان کو راحت فراہم کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ خود موقع پر آ سکتے تھے، جے ڈی اے افسران کو طلب کر کے یہ معلوم کر سکتے تھے کہ انہدامی کارروائی کا حکم کس نے دیا، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلٰی چاہتے تو سچ عوام کے سامنے آ سکتا تھا۔ انہوں نے کلدیپ شرما کی جانب سے عرفاز ڈینگ کے خاندان کو مکان کی تعمیر کے لئے پانچ مرلہ زمین دینے کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک عام شہری محدود وسائل کے باوجود یہ قدم اٹھا سکتا ہے تو حکومت نے کیوں آگے بڑھ کر متاثرہ خاندان کی مدد نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس وسائل موجود ہیں اور اسے نہ صرف اس خاندان کی مدد کرنی چاہیئے تھی بلکہ مستقبل میں ایسی انہدامی کارروائیوں کو روکنے کے لئے بھی ٹھوس پالیسی بنانی چاہیئے، خواہ وہ جموں ہو یا کشمیر کے گاندربل جیسے اضلاع۔ عرفاز ڈینگ کا مکان 27 نومبر کو جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) کی جانب سے انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران مسمار کیا گیا تھا، جبکہ متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے اسی مکان میں رہائش پذیر تھے اور انہیں کسی قسم کا پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آئے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اب وعدوں کی تکمیل کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو حکومت عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آتی ہے، اگر وہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو وہی عوام اسے اقتدار سے باہر بھی کر سکتے ہیں۔

ریزرویشن پالیسی کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ منتخب حکومت کو کس نے روکا تھا کہ وہ احتجاجی طلبہ سے براہِ راست بات چیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا دعویٰ ہے کہ فائل منظوری کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی گئی تھی تو پھر طلبہ سے مکالمہ کیوں نہیں کیا گیا اور ان کے خدشات کو دور کیوں نہیں کیا گیا۔ آغا سید روح اللہ مہدی نے اس موقع پر کابینہ وزیر جاوید رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل کابینہ وزیر جاوید رانا نے آغا سید روح اللہ مہدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی لائن پر کام نہیں کر رہے اور اگر وہ حکومت و پارٹی پالیسیوں سے متفق نہیں ہیں تو انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔ اس بیان کے بعد نیشنل کانفرنس اور آغا روھلا کے اندرونی اختلافات مزید نظر سامنے آنے لگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ا غا سید روح اللہ مہدی روح اللہ مہدی نے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہیں کی کیا گیا کے لئے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا