وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کوئی آسان کام نہیں تھا، لیکن دہائیوں پر محیط مسائل اور ادارہ جاتی کمزوریوں کودور کرنا وقت کا تقاضا تھا۔

’اقتصادی گورننس اصلاحات‘ کی تقریب رونمائی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ اقتصادی صورتحال، کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات کا ذکر کیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ اصلاحات کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کو استحکام دینا تھا، اصلاحات کا مقصد اداروں کی مضبوطی، شفافیت اور ملک کو نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ تمام تر اقدامات پاکستان کے اپنے مفاد میں کیے جانے والے ہوم گرون ایجنڈا کا حصہ ہیں۔ گزشتہ 2 سال کے دوران معیشت میں واضح بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی 29.

2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آئی،جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے 1.9 ارب ڈالر کے سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 فیصد سے بڑھ کر 10.5 فیصد ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ سے زیادہ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، ٹیکس وصولیاں 26 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ای پرکیورمنٹ اور ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے منصوبوں کو کامیابی سے عملی جامہ پہنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اہم ریاستی اداروں کی نجکاری پر خاطر خواہ پیشرفت ہوئی، نجکاری کاعمل تیزی سے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات طویل اور مشکل سفر کا حصہ ہیں، معاشی بہتری کے سفر میں دشوار گزار چیلنجز اور نئے مسائل کا سامنا ہوگا۔ لیکن مشترکہ محنت اور عزم کے ساتھ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ معاشی بہتری کے لیے عالمی شراکت داروں کی مشاورت اور حمایت قابل قدر ہے، اصلاحات کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب تک ملنے والی کامیابیاں کسی فرد کی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ ارب ڈالر کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری