وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

’اقتصادی گورننس اصلاحات‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی بہتری کے لیے متعدد قرضوں کی ادائیگی وقت سے پہلے کی۔

انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، 2025 میں اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بھی بہترین رہی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ مالیاتی شفافیت اور درآمدات کا توازن بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اہم کامیابی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ مالی سال کے دوران شرح نمو 4 فیصد سے کہیں زیادہ رہے گی، 2025 میں ہمیں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود عالمی اداروں سے مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ معاشی بہتری کے باعث متعدد قرضوں کی ادائیگی وقت سے پہلے کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews محمد اورنگزیب معاشی اشاریے وزیر خزانہ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب معاشی اشاریے وی نیوز نے کہاکہ

پڑھیں:

وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ