’بشریٰ بی بی، یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں‘
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے ماحول بہتر بنانے، جیل میں قید بشریٰ بی بی، یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی حکومت اور پی ٹی آئی کی ہے، لیکن نقصان عوام کا ہو رہا ہے۔ حکومت پاکستان کے سروے کے مطابق ملک میں 30 فیصد لوگ تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے اور روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
خلا باز کی طبیعت ناساز، ناسا خلائی مشن قبل از وقت ختم کرنے پر مجبور
ان کا کہنا تھا کہ ہم جیسے لوگ بار بار مذاکرات کی بات اور لوگوں کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت میں شامل لوگ اونر شپ لیں ہم پی ٹی آئی کے پرانے دوستوں سے مل رہے ہیں تاکہ درجہ حرارت نیچے لایا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ملک افغانستان بن جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکوت کو روز ایک تماشا چاہیے جب کہ اپوزیشن بھی کوئی سنجیدہ بات نہیں کرتی۔ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کا عہدہ سنبھالا ہے تو تھوڑی ہمت بھی دکھائیں۔
لاہور:سرکاری سکولوں کی چھتوں پر بسنت منانے کی تجویز
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ابھی تک وزیر اعلیٰ کے پی نے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، لیکن دوسری طرف سے ان کے لیے جو بیان آیا، وہ افسوسناک ہے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور فواد چوہدری نے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی