گھریلو جھگڑے کا خونریز انجام، باپ نے اپنے دو بچوں سمیت 9 افراد کو چاقو سے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
جنوبی امریکی ملک سرینام میں چاقو سے کیے گئے ہولناک حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت پاراماریبو سے تقریباً 25 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع کومے ویجنے میں پیش آیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا فون پر اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ غصے میں آ گیا اور چاقو سے اپنے بچوں پر حملہ کر دیا۔ شور سن کر پڑوسی بچوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھے، تاہم وہ بھی حملے کی زد میں آ گئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کے بچے اور وہ پڑوسی شامل ہیں جو مدد کے لیے پہنچے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے اہلکاروں پر بھی ملزم نے حملے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے اسے ٹانگوں میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینام کی صدر نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔