پاکستانی اداکارہ و کاروباری شخصیت کومل عزیز نے اداکاری کو اپنی کم عمری میں تفریح کا ذریعہ قرار دے دیا۔کومل عزیز نے حال ہی میں اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ایک صارف کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو اداکاری میں مزہ آتا تھا یا بزنس میں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کم عمری میں اداکاری بھی مزہ دیتی تھی، شوبز میں میک اپ، کپڑے اور گلیمر اُس وقت بہت اچھا لگتا تھا، لیکن اب میں بڑی ہوچکی ہوں۔واضح رہے کہ کومل عزیز نے ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب ڈرامے کیے ہیں جن میں 'میں نہ جانو'، 'راز الفت'، 'مہلت' جیسے ڈرامے شامل ہیں۔اداکارہ اب اپنا ایک فیشن برینڈ چلا کر کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر خود کو منوا رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کومل عزیز نے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا