پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو اس کی مرضی سے بھیجا جارہا ہے، وکیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کے وکیل احمد حسن پاشا کا کہنا ہے کہ سربجیت کور کو اس کی مرضی سے بھارت بھیجا جا رہا ہے۔
سربجیت کور کے وکیل احمد حسن پاشا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارنر ایکٹ 1946 کے تحت سربجیت کور فی الحال پاکستان میں نہیں رہ سکتی تھی، سربجیت کور بھارت سے اب اسپوس (Spouse) ویزہ پر پاکستان آئے گی۔
وکیل احمد حسن پاشا نے کہا کہ پاکستان آنے کے بعد سربجیت کور مستقل رہائش کے لیے اپلائی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو ویزے کی معیاد پوری ہونے پر بھارت بھیجا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو ویزہ میعاد مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد سربجیت نے اسلام قبول کرکے شیخوپورہ کے رہائشی ناصر حسین سے شادی کی۔ دونوں کی دوستی 2016 میں ہوئی، سربجیت کور 4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے ہمراہ پاکستان آئیں، اسلام قبول کیا، جس کے بعد اس کا نام نور فاطمہ رکھا گیا۔
سربجیت نے ناصر حسین سے پسند کی شادی کے بعد پاکستان میں قیام کیا، سربجیت کور کے ویزے کی میعاد 13 نومبر تک تھی لیکن وہ بھارت واپس نہیں گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون پاکستانی لڑکے سے پسند کی شادی سربجیت کور خاتون کو کے بعد
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔