بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت پر اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 جنوری کو یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی جبر و تشدد کے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت پر اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 جنوری کو یو این سکیورٹی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کیا گیا، 5 جنوری 1949ء کو یو این کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے تاریخی قرارداد منظور کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرارداد میں طے پایا کہ ریاستِ جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری سے ہو گا لیکن افسوس کہ بھارت کے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے باعث یہ عہد پورا نہ ہو سکا۔ شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، بین الاقوامی برادری بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔