پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی نومسلم بھارتی خاتون کو آج بھارت ڈی پورٹ کرنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
لاہور:
نومسلم بھارتی خاتون نور حسین ( سابقہ نام سربجیت کور) کو آج پاکستان سے ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاتون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجا جائے گا، 48 سالہ سربجیت کور 4 نومبر 2025 کو بابا گورو نانک کا جنم دن منانے پاکستان آنے والے بھارتی یاتریوں کے ساتھ آئی تھیں۔
قیام کے دوران انہوں نے 5 نومبر 2025 کو اسلام قبول کیا اور مقامی شہری ناصر حسین سے نکاح کر لیا جس کے بعد ان کا نام نور حسین رکھا گیا۔ ان کے لاپتہ ہونے کا انکشاف 13 نومبر کو ہوا جب بھارتی یاتری واپس اپنے ملک پہنچے۔
بھارتی خاتون کے ویزے کی معیاد 14 نومبر 2025 کو ختم ہو چکی ہے۔ اس بنیاد پر امیگریشن قوانین کے تحت ان کی ڈی پورٹیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق سربراہ سردار مہیندرپال سنگھ کی جانب سے بھارتی خاتون کو ڈی پورٹ کیے جانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم عدالتی حکم سے قبل ہی خاتون کو ڈی پورٹ کیے جانے کا عمل شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سربجیت کور اور ان کے شوہر ناصر حسین کو دو روز قبل ننکانہ صاحب کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے گاؤں پہرے والی میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو حراست میں لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بھارتی خاتون کو آج واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی خاتون خاتون کو ڈی پورٹ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔