چین اور پاکستان کا سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز


چینی صدر پا کستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
بین الاقوامی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ، وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو
پاکستان ایک چین کے اصول پر کاربند ہے، اسحاق ڈار
بیجنگ ()
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتویں چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے ، عملی تعاون کو وسعت دینے، سیکورٹی تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مزید قریب چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال مزید پیچیدہ اور غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہے اور یکطرفہ غنڈہ گردی مزید بڑھ رہی ہے۔

وینزویلا کی صورتحال میں اچانک تبدیلی نے خاصی بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی بھی ملک بین الاقوامی پولیس کے طور پر کام کر سکتا ہے اور نہ ہی ہم اس بات سے متفق ہیں کہ کوئی بھی ملک بین الاقوامی منصف ہونے کا دعویٰ کرے ۔ تمام ممالک کی خودمختاری اور سلامتی بین الاقوامی قانون کے ذریعے مکمل طور پر محفوظ ہونی چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی اور ایک ملک کی مرضی دوسرے پر مسلط کرنے کی مخالفت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے چینی رہنماؤں کو پاکستانی رہنماؤں کا پر خلوص سلام پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چین کی جدید کاری عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور چین کے مرکزی مفادات سے متعلق تمام معاملات پر چین کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔


فریقین نے تزویراتی رابطے اور ایکشن کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے، چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے “2.

0 اپ گریڈ ورژن” کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کو مشترکہ طور پر منانے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر سامنے آ گیا عمران خان کے منظر سے ہٹنے اور خاتمے کا وقت قریب آرہا ہے، اقرار الحسن کا دعویٰ پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟ کے پی کے میں آپریشن کی تیاری ہو رہی جو کہ بدمعاشی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی تعمیر کو

پڑھیں:

ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے

تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔

عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔

معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی

متعلقہ مضامین

  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ