data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈرکے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے 2025ء کے اختتام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے 17سالہ بدترین دور ِ حکمرانی کے باعث گزشتہ سالوں کی طرح2025ء بھی کراچی کے شہریوں کے لیے پریشانیوں ، اذیتوں اور المیوں کا سال رہا ، اہل کراچی کو اربوں روپے کے بجٹ اور سارے اختیارات اپنے پاس رکھنے کے باوجود سندھ حکومت اور کے ایم سی سے کوئی بھی ریلیف اورسہولت نہ مل سکی ، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ جو حکومت سندھ کے ادارے اور میئر کراچی کے ماتحت ہیں ‘کی نا اہلی نے کراچی کو کچرے خانے اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ، حکومت سندھ اور قابض میئر کراچی شہریوں کاایک مسئلہ بھی حل نہ کر سکے ، کراچی کے شہری تاحال پانی سے محروم ہیں اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ، کراچی بھر جگہ جگہ سیوریج کا پانی بہہ رہا ہے ، گٹر کھلے ہیں اور بچے اور بڑے ان کھلے گٹروں اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہو رہے ہیں ، گزشتہ سال کئی بچوں سمیت 27 شہری کھلے گٹر اور نالوں کا شکار بنے لیکن میئر جو کے ایم سی اور واٹر بورڈ دونوں کے سربراہ ہیں ذمے داری لینے کے بجائے الزام تراشی میں مصروف نظر آئے اور نہ کسی ذمے دار کو سزا دی گئی ، کراچی کے شہر ی گزشتہ کئی سالوں کی طرح 2025ء میں بھی خونی ڈمپر وٹینکر اور دیگر حادثات کا شکار بنتے رہے ، 850کے قریب شہری ان حادثات میں جاں بحق ہوئے اور 12ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ، اسی طرح امن و امان کی صورت حال مزید خراب ہوئی ، موٹر سائیکل اور موبائیل چھیننے کی وارداتیں اور شہریوں کے ڈاکوئوں کی گولیوں کا شکار ہونے کے واقعات تھم نہ سکے ، پورے کراچی میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ناجائز اور مخدوش تعمیرات کی سرپرستی کرتے رہے اور ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں ، شہریوں کے پلاٹوں اور مکانات پر قبضوں کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں ، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کو آپریٹو ڈپارٹمنٹ اور ریونیو بورڈ کی مدد سے جعلی کاغذات کے ذریعے شہری اپنی زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہو تے رہے ، دوسری جانب حکومت اور کے ایم سی نت نئے طریقوں کے ذریعے شہریوں سے رقوم بٹورنے میں لگی رہی ، کبھی نمبر پلیٹ کی آڑ میں اور کبھی ای چالان کے نام پر شہریوں سے بھاری رقومات وصولی کی جارہی ہیں ،میئر کراچی کو ئی وژن دینے کے بجائے مسخرہ پن اور اخلاق سے گری گفتگو میں لگے رہے ،ایم یوسی ٹی کے نام پر کے ایم سی لوٹ رہی ہے ، شہر جل رہا ہے اور حکومتی اہلکار اور شہر کا میئر میوزیکل پروگرامات اور آتش بازی میں مصروف ہیں ، 17سالہ پی پی حکومت نا اہلی اور کرپشن کا شاہکار ہے ،ان حالات میں جماعت اسلامی نے شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کے حق کے لیے آواز اُٹھانے کا بوجھ تن تنہا اٹھا رکھا ہے اور ہم آئندہ بھی یہ کام جاری رکھیں گے ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہریوں کے کے ایم سی کراچی کے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن