برکینا فاسو میں بھی امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
واگادوگو: برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر ویزے کی مکمل پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کی جانب سے امریکی ہوش اڑاتے ہوئے جوابی اقدام کے طور پر امریکا کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخلے کی روک تھام کے لیے ویزے کی مکمل پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برکینا فاسو کے اعلیٰ حکام کے مطابق فیصلہ باہمی اصولِ مساوات کے تحت کیا گیا ہے۔
مذکورہ حوالے سے یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکا نے 16 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جنوری 2026ءسے برکینا فاسو کے شہریوں کے داخلے کو مکمل طور پر معطل کر دے گا جبکہ دوسری طرف برکینا فاسو نے بھی بین الاقوامی تعلقات عامہ کے احترام میں خودمختار و برابری کے اصولوں پر جواب دہی پر کاربند ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل برکینا فاسو
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ