data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لوئردیر(جسارت نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ خطے میں پائیدار امن، معاشی استحکام اور باہمی اعتماد کے لیے دونوں ممالک کو دانشمندی، تحمل اور حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے دینی، اخلاقی اور انسانی بھائی ہیں۔ مہاجرین کے ساتھ سختی، بے حسی اور زبردستی کے اقدامات مسائل کو حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ کرتے ہیں۔ ریاست کو چاہیے کہ مہاجرین کے ساتھ نرم رویہ اپنایا جائے، انہیں باعزت واپسی کے لیے مناسب وقت اور سہولت دی جائے۔ افغان حکومت بھی جذباتی ردِعمل کے بجائے حکمت، سنجیدگی اور زمینی حقائق کو سامنے رکھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات خراب ہونے کا نقصان صرف حکومتوں کو نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔ تجارت، تعلیم، روزگار اور امن سب اس کشیدگی کی نذر ہو رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرحدی مسائل، سیکورٹی خدشات اور سفارتی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔انہوں نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو احتجاجی سیاست اور غیر سنجیدگی ترک کر کے قومی معاملات میں بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ملک اس وقت سنگین معاشی، سیاسی اورسیکورٹی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، ایسے میں ضد، انا اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 13 سال سے تحریک انصاف کی حکومت مسلط ہے، لیکن صوبہ آج بھی بدترین بدانتظامی، کرپشن اور ادارہ جاتی زوال کا شکار ہے۔ صحت، تعلیم، بلدیات، پولیس اور پٹوار کا نظام زبوں حالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ اصلاحات صرف نعروں تک محدود ہیں، عملی طور پر کوئی نمایاں بہتری نظر نہیں آتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے بہت سے مسائل کا تعلق نہ تو اسٹیبلشمنٹ سے ہے اور نہ ہی وفاق سے، بلکہ یہ صوبائی حکومت کی نااہلی، غلط ترجیحات اور ناقص حکمرانی کا نتیجہ ہیں۔ اگر نیت ہوتی تو کئی مسائل آج بھی صوبائی سطح پر حل کیے جا سکتے تھے، لیکن بدقسمتی سے حکومت نے سنجیدہ طرزِ حکمرانی کے بجائے الزام تراشی کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو اصول، دیانت اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم اقتدار کے لیے نہیں بلکہ نظام کی اصلاح، کرپشن کے خاتمے اور عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔آخر میں انہوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ دعوت، تربیت اور خدمت کے میدان میں مزید فعال کردار ادا کریں اور عوام میں جماعت اسلامی کا پیغام امید، دیانت اور تبدیلی کے طور پر لے کر جائیں۔

جسارت نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم