data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست بورنو میں عسکریت پسندوں نے فوجی اڈے پرحملہ کر دیا،جس میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہوگئے۔ حملہ رات کے وقت کیا گیا،جس کے بعد شمال مشرقی نائیجیریا میں سیکورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔شدت پسندوں کے حملوں کے باعث ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئیجب کہ حملہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن بھی شروع کر دیاگیا ہے۔ دوسری جانب نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانس، بینن اور آئیوری کوسٹ پر اپنے دارالحکومت نیامے کے فوجی ہوائی اڈے پر حملے میں معاونت کا الزام عائد کیا ہے اور اس حملے کو پسپا کرنے میں مدد پر روس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ جنرل عبدالرحمان تیانی نے سرکاری ٹیلی وژن پر خطاب میں فرانس کے صدر ماکروں، بینن کے پیٹرس ٹیلون اور آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اواتارا پر نیامے کو فوجی ایئر پورٹ پر حملے کے لیے مورد الزام ٹھہرایا تاہم انہوں نے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔دوسری طرف فرانس، بینن اور آئیوری کوسٹ نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔جنرل عبدالرحمان تیانی نے یہ دعویٰ دیوری ہمانی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایئر بیس کا دورہ کرنے کے بعد کیا، جو صدارتی محل سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں 2روز قبل دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ نائیجر کے وزیر دفاع سلیفو مودی نے کہا کہ حملہ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہا جس پر جوابی کارروائی بھی کی گئی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ حملے میں 4 فوجی اہلکار زخمی اور 20 حملہ آور مارے گئے جن میں ایک فرانسیسی شہری بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 11افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جنرل عبدالرحمان تیانی نے روس کے ساتھ اپنے ملک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے مذکورہ فوجی اڈے پر تعینات روسی فوجیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حملے کا الزام القاعدہ اور داعش پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس بغاوت پر روس نے نائیجر کی حکومت کی مدد کی۔ ابھی تک کسی بھی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اڈے پر

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران