حال ہی میں ہریانہ، ہماچل پردیش اور ملک کے دیگر حصوں سے کشمیری تاجروں، مزدوروں اور طلباء پر ہراساں کرنے اور حملوں کے اسی طرح کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے اتراکھنڈ، ہماچل اور ہریانہ سمیت شمالی ہند کی مختلف ریاستوں میں کشمیریوں خاص کر طلبہ اور شال فروشوں پر ہو رہے حملوں اور وادی کشمیر میں مساجد کی پروفائلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرز عمل کو "نہایت ہی تشویشناک" قرار دے کر "ایسے واقعات پر روکتھام" لگانے کی ضرورت و اہمیت پر پر زور دیا۔ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے اتراکھنڈ میں 18 سالہ تابش نامی ایک نوجوان کشمیری شال فروش اور اس کے بھائی دانش پر لوہے کی سلاخوں کا استعمال کرکے اس "وحشیانہ حملے" پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ واقعہ جموں و کشمیر سے باہر عام کشمیریوں کو درپیش فرقہ وارانہ پروفائلنگ اور دشمنی کے پریشان کن انداز کی عکاسی کرتا ہے۔ حال ہی میں ہریانہ، ہماچل پردیش اور ملک کے دیگر حصوں سے کشمیری تاجروں، مزدوروں اور طلباء پر ہراساں کرنے اور حملوں کے اسی طرح کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مولوی عمر فاروق نے مزید کہا کہ ہزاروں کشمیری، سردیوں کے ایام میں ایمانداری سے روزی کمانے کے لئے مختلف ریاستوں کا سفر کرتے ہیں اور ایسے کمزور لوگوں کو نشانہ بنانا فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے بعد کشمیری طلباء، تاجروں، پیشہ ور افراد اور ہندوستان کے مختلف حصوں میں تعلیم حاصل کرنے والے اور کام کرنے والے دیگر افراد کے لئے خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے ان میں اور ان کے خاندانوں میں بے چینی اور خوف میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ میرواعظ نے حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور کشمیریوں کے باہر کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ وادی کشمیر میں مساجد، ان کی انتظامی کمیٹیوں، ائمہ و خطباء اور دیگر عبادت گاہوں سے وابستہ افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے پولیس کی "پروفائلنگ" مشق کے بارے میں میرواعظ نے کہا کہ ’’یہ ایک انتہائی پریشان کن معاملہ ہے اور متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کے تمام اراکین نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میرواعظ نے آگاہ کیا کہ پنڈت بھوشن بزاز کے انتقال کے موقع پر اپنے حالیہ دورہ دہلی کے دوران انہوں نے معروف مسلم قائدین اور علماء، جن میں خصوصیت سے جمعیت علماء ہند کے مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی شامل ہیں، سے ملاقات کی اور انہیں کشمیر کی تازہ ترین ملی اور سماجی صورتحال سے آگاہ کیا۔ میرواعظ کے مطابق انہوں نے بھی اس معاملے اور اس کے ممکنہ اثرات پر سخت ناپسندیدگی اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اییم ایم یو، جلد ہی اپنے رکن اداروں اور سینئر مذہبی قیادت کا ایک اجلاس طلب کرے گا، تاکہ اس معاملے پر غور و خوض کیا جا سکے اور اگر یہ مشق بند نہ کی گئی تو اجتماعی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تشویش کا اظہار عمر فاروق نے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا