پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور:
پنجاب حکومت نے سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر خزانے کے منہ کھول دیے، پنجاب اسمبلی میں پیش ہوئی پوسٹ بجٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر بجٹ 25-26 کی دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر 26 ارب سے زائد خرچ کیا گیا۔
پہلی سہ ماہی میں 38 ارب روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ 13 ارب سے زائد خرچ ہوئے، دوسری سہ ماہی میں 20 ارب روپے سے زائد جاری ہوئے جبکہ 13 ارب سے زائد خرچ ہوئے۔
بجٹ 25-26 میں سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کے لئے 161 ارب روپے سے زائد رکھے گئے، دوسری سہ ماہی تک مجموعی طور پر محکمہ آب پاشی نے 7 ارب سے زائد خرچ کیے۔
دوسری سہ ماہی تک سڑکوں کی تزئین و آرائش پر 37 ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش کی تزئین و آرائش پر ارب روپے سے زائد دوسری سہ ماہی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔