اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد منتقلی اسکینڈل، ڈی جی افسران کی پراپرٹیز تفصیلات طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیشنل اکاؤنٹس سیکورٹی ڈپازٹ اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد روپے کی منتقلی کے سکینڈل میں نیب نے موجودہ ڈی جی سمیت 8 سابق ڈی جی آر ڈی افسران اور دیگر افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 48 افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے لاہور، کراچی، ملیر، پشاور، گوادر اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جی سے تفصیلات طلب کی گئیں۔

موجودہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔ سابق ڈی جی آر ڈی اے عامرہ خان، چوہدری مقبول دھاولہ، مرحوم عبد الستارعیسانی کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کیں گئیں۔

سابق ڈی جی آر ڈی اے ندیم احمد ابڑو،گلزار حسین شاہ، کیپٹن طاہر ظفر عباسی، سیف انور جپہ کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

علاوہ ازیں سابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف جنجوعہ، شاھد مارتھ، سہیل کیفی، خالد جاوید گورایا، ملک غضنفر علی اور صبا گل کی ملکیتی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جنید تاج، انکے والد محمد تاج بھائیوں افضال، جمال،مبین، احتشام کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

جن دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل ہوئیں انکی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔نیب نے نیشنل اکاوئنٹیبیلٹی آرڈینس 1999 کی سب سیکشن 19 کے تحت تفصیلات طلب کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ: اسرائیلی فوج نے پہلی بار 71 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا غزہ جنگ: اسرائیلی فوج نے پہلی بار 71 ہزار فلسطینیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا ایف آئی اے اسلام آباد زون میں تقرری تبادلے ،، کون کون سے آفیسرز / آفیشلز تبدیل ہوئے ،، دستاویز و تفصیلات سب نیوز.

.. سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا آوارہ کتوں کامسئلہ:چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر صدارت اجلاس پنجاب میں ہر جان قیمتی، متاثرہ فیملی کو کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے دلوائیں گے: مریم نواز امید ہے کہ جنگ نہیں ہو گی، ایران اپنے دفاع کے لئے تیار ہے:سفیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی پراپرٹیز تفصیلات طلب تفصیلات طلب کی گئیں کی پراپرٹیز کی ڈی جی ا ر ڈی

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز

اسلام آباد: پی ایس ڈی پی 2026-27 کے تحت وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی، تعلیمی، صحت، توانائی، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں کے لیے 54 ارب 17 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43 ارب 10 کروڑ 54 لاکھ روپے جبکہ نئے منصوبوں کے لیے 3 ارب 94 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر بلاک ایلوکیشن کے لیے 33 ارب روپے اور وزیراعظم کے خصوصی ترقیاتی پیکج کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایس ڈی پی 2026-27 میں تعلیمی شعبے کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں دانش سکولوں کے قیام اور توسیع کے منصوبوں کے لیے 6 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ ضلع باغ کے ہاڑی گہل میں دانش سکول کے لیے 2 ارب 14 کروڑ روپے، بھمبر میں 60 کروڑ روپے، وادی نیلم کے شاردا میں ایک ارب 55 کروڑ روپے جبکہ حویلی کہوٹہ میں دانش سکول کے قیام کے لیے 2 ارب 9 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

توانائی کے شعبے میں جگراں-II ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب 14 کروڑ 94 لاکھ روپے، شاردا-II منصوبے کے لیے 10 کروڑ روپے اور نگدر ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ دواریاں ہائیڈرو پاور منصوبہ بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔

بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس، رٹھوعہ ہریام پل اور نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ سمیت متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

صحت کے شعبے میں میرپور، مظفرآباد اور راولاکوٹ کے میڈیکل کالجوں کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرپور واٹر سپلائی و سیوریج اسکیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ایل او سی متاثرین کی بحالی کے منصوبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق آزاد کشمیر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، آسان خدمت مرکز مظفرآباد، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار میں اضافے اور گورنمنٹ کالجز آف ٹیکنالوجی کے قیام کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔

حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں تعلیم، صحت، توانائی، سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کے منصوبوں کو خصوصی ترجیح دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان