ایف آئی ایچ پرو لیگ: پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کے الاؤنس کا مسئلہ حل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے یومیہ الاؤنس کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کو 115 ڈالر روزانہ ادا کیے جائیں گے۔
اس اہم فیصلے کو قومی کھیل کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کو درپیش مالی مشکلات کو کم کرنا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام ادائیگیاں مکمل کی جائیں تاکہ غیر ملکی دورے کے دوران کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اس سلسلے میں پی ایس بی نے واضح کیا ہے کہ منظور شدہ بجٹ کے دائرے میں رہتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یومیہ الاؤنس کی یہ منظوری حکومت کی جانب سے منظور شدہ بجٹ کے مطابق دی گئی ہے اور اس کا اطلاق ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی شرکت پر ہوگا۔ انہوں نے کہا ک مالی دباؤ کے باوجود پی ایس بی نے مختلف ذرائع سے بچنے والی رقوم کو ازسرِنو مختص کیا تاکہ قومی ٹیم کے غیر ملکی دورے کو کامیاب بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی کے فروغ کے لیے مالی استحکام انتہائی ضروری ہے ۔ کھلاڑیوں کو بروقت ادائیگیاں نہ ہونے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ اسی لیے اس بار کوشش کی گئی ہے کہ تمام انتظامات پیشگی مکمل ہوں۔ پی ایس بی کے مطابق مستقبل میں بھی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جاتی رہے گی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یومیہ الاؤنس کا مسئلہ طویل عرصے سے کھلاڑیوں کے لیے تشویش کا باعث تھا، جو اب حل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی نے ذاتی طور پر کھلاڑیوں کے تحفظات سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کیے، جس پر ٹیم انتظامیہ شکر گزار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں 10 فروری کو آسٹریلیا، 11 فروری کو جرمنی، 13 فروری کو دوبارہ آسٹریلیا اور 14 فروری کو جرمنی کے خلاف مقابلے کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان ہاکی کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کے پی ایس بی کے مطابق فروری کو کے لیے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔