بھارت میں فضائی آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر میچ کھیلنا پڑا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں فضائی آلودگی کی شدت نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو دورانِ میچ ماسک پہن کر کھیلنا پڑا۔
یہ صورتحال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر اجاگر ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں ممبئی اور دہلی کے کھلاڑی آلودہ فضا کے باعث ماسک پہن کر میدان میں اترے۔ باندرا کُرلا کمپلیکس میں کھیلے گئے اس میچ کے دوران آلودگی واضح طور پر محسوس کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں نے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کیا۔ اسی وجہ سے ممبئی کے بیٹرز سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے احتیاطاً ماسک کے ساتھ کھیل میں حصہ لیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا جو غیر تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسی شہر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز اور سیمی فائنل بھی شیڈول ہیں، جس پر ماحولیاتی اور صحت کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔