اسلام آباد :کوریا کی سول سوسائٹی کے وفد کی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
کوریاسے تعلق رکھنے والے وفد کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر خصوصا مقبوضہ جموں وکشمیر کی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے 5رکنی اعلیٰ سطح وفد نے صدر ڈاکٹر من یونگ کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی قیادت کے ساتھ اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یونگ نے جو ”سیجونگ نیشنل فورم” اور سول سوسائٹی کی بین الاقوامی تعاون کمیٹی کے چیئرمین ہیں، کشمیری حریت قیادت سے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کوریا سے تعلق رکھنے والے وفد کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر خصوصا مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کشمیری حریت رہنمائوں نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف جاری بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے بارے میں تفصیلی سے آگاہ کیا اورںبتایا کہ بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں ہندوتوا ایجنڈے کو نافذ کرنے، جموں وکشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ وفد کو بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت پیش کئے گئے اور کشمیریوں کی منفرد شناخت کو مٹانے کیلئے مودی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ حریت رہنمائوں نے وفد کو تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور خاص طور پر اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں شہری آزادیوں پر عائد قدغن بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر من یونگ کی اصولی قیادت اور جمہوریت، انسانی وقار اور سول سوسائٹی کی شمولیت کے لیے مسلسل وابستگی کی تعریف کی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد میں ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ، سید فیض نقشبندی، محترمہ شمیمہ شال، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین اور حسن البنا شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر من یونگ نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کی آوازیں دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنازعہ کشمیر کے سول سوسائٹی کشمیر کی وفد کو
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔